کرنل امجد حسین سید
تحریک پاکستان کے نامور رکن
1920ء کو پیدا ہوئے ، کرنل (ر) امجد حسین سید مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما تھے اور انھوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کے لکھنؤ میں منعقد ہونے والے 1937ء کے اجلاس میں شرکت کی اور اسی طرح 1940ء میں لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں بھی وہ موجود تھے۔ انھوں نہ صرف تحریک پاکستان میں سرگرم کردار ادا کیا بلکہ قیام پاکستان کے بعد علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات کے مطابق مملکت پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں رہے۔ انھوں نے اپنی زندگی نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت کے لیے وقف کر دی تھی۔
1942ء کو آرمی میں کمیشن حاصل کیا ، امجد حسین سید، پاکستان آرمی میں ایک اعلیٰ فوجی افسر تھے ، فوج کے کرنل کے عہدے کے ساتھ ریٹائر ہوئے،
تحریک پاکستان گولڈ میڈل سے بھی نوازے گئے تھے ،
20 جون 2017ء کو وفات پائی ، سید کی نماز جنازہ 21 جون کو دوپہر 2 بجے ان کی رہائش گاہ 111-C، نیو مسلم ٹاؤن، لاہور میں ادا کی گئی، جس کے بعد خاندانی قبرستان بابا شاہ جمال میں تدفین کی گئی۔
مشاہد حسین سید ان کے فرزند ہیں،