سانچہ:Chembox Elements2

پٹھوں یعنی عضلات (muscles) میں موجود کریٹائن (creatine) کے ٹوٹنے سے کریاٹینین (creatinine) بنتا ہے۔ کریاٹینین کسی غذا کا اہم حصہ یا غذا کی میٹابولک اینڈ پروڈکٹ (metabolic end product) نہیں ہے، بلکہ پٹھوں یا عضلات کے میٹابولزم کی آخری پیداوار (end-product) ہے۔ کریٹائن ایک ایسا مالیکیول ہے جو پٹھوں کی بافتوں میں محفوظ ہوتا ہے اور پٹھوں کے سکڑنے کے دوران توانائی کے منبع کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔[3] کریاٹینین جسم میں ایک فالتو کیمیکل ہے جو پٹھوں میں بنتا ہے اور گردوں سے جسم سے خارج ہوتا ہے۔

کریاٹینین
نام
Preferred IUPAC name
2-Amino-1-methyl-5H-imidazol-4-one[حوالہ درکار]
دیگر نام
2-Amino-1-methylimidazol-4-ol[حوالہ درکار]
شناخت
رقم CAS 60-27-5 YesY
بوب کیم (PubChem) 26009888
588
مواصفات الإدخال النصي المبسط للجزيئات
  • CN1CC(=O)N=C1N

  • CN1CC(=O)NC1=N

  • 1S/C4H7N3O/c1-7-2-3(8)6-4(7)5/h2,8H,1H3,(H2,5,6) YesY
    Key: BTXYOFGSUFEOLA-UHFFFAOYSA-N YesY

خواص
ظہور White crystals
کثافت 1.09 g cm−3
نقطة الانصهار 300 °س، 573 °ک 572 °ف
الذوبانية في الماء 1 part per 12[1] 90 mg/mL at 20° C[2]
log P -1.76
حموضة (pKa) 12.309
القاعدية (pKb) 1.688
نقطة تساوي الكهربائية 11.19
كيمياء حرارية
الحرارة القياسية للتكوين ΔfHo298 −240.81–239.05 kJ mol−1
تغير الإنتالبي
القياسي للاحتراق
ΔcHo298
−2.33539–2.33367 MJ mol−1
إنتروبيا مولية قياسية So298 167.4 J K−1 mol−1
الحرارة النوعية، C 138.1 J K−1 mol−1 (at 23.4 °C)
المخاطر
NFPA 704
1
1
0

کریاٹینین پٹھوں کے معمول کے میٹابولزم کے نتیجے میں مسلسل بنتا رہتا ہے اور یہ جسم سے مسلسل گردوں کے ذریعے خارج بھی ہوتا رہتا ہے۔ خون میں کریاٹینین کی مقدار ناپ کر یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ گردے (kidneys) کتنا درست کام کر رہے ہیں۔ کیونکہ صحت مند گردے خون سے کریاٹینین کو فلٹر کرنے اور پیشاب میں خارج کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

خون میں کریاٹینین کی بلند سطح گردے کے کام کرنے کی صلاحیت میں کمی یا گردے کی کسی دوسری بیماری کی علامت ہوتی ہے، جبکہ کریاٹینین کی کم سطح پٹھوں کے ضائع ہونے یا دیگر صحت کے مسائل کی نشان دہی کر سکتی ہے۔ کریاٹینین کی سطح مختلف عوامل سے متاثر ہو سکتی ہے، جن میں عمر، جنس، پٹھوں کی مقدار اور خوراک شامل ہیں۔
صحت مند بچوں کے خون میں کریاٹینین کی سطح سب سے کم ہوتی ہے۔ بالغ خواتین میں یہ 1.1 ملی گرام، بالغ مردوں میں یہ 1.2 ملی گرام اور 65 سال سے زیادہ عمر کے بوڑھوں میں یہ 1.3 ملی گرام تک ہوتی ہے۔
اگر ذیا بطیس یعنی شوگر کے مریض کا مناسب علاج نہ ہو رہا ہو تو گردے متاثر ہونے کی وجہ سے ان کا کریاٹینین آہستہ آہستہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔
کافی زیادہ کریاٹینین کے مریضوں کا علاج ڈایالائیسس (dialysis) سے کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم
  1. "Creatinine, anhydrous - CAS 60-27-5"۔ Scbt.com۔ 22 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2016 
  2. Creatinine (Blood)