کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم
کتاب کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم متداول علوم و فنون میں استعمال ہونے والی اصطلاحات اور ان کے تعارف پر مشتمل ہے، جسے ایک ہندوستانی عالم محمد علی تھانوی نے تصنیف کیا۔
مصنف | محمد علی تھانوی |
---|---|
اصل عنوان | کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم |
ملک | بارہویں صدی ہجری کا بھارت |
زبان | عربی |
موضوع | علوم و فنون کی اصطلاحات و تعریفات |
سنہ تالیف
ترمیممصنف اس کتاب کی تالیف سے 1158ھ میں فارغ ہوئے۔
زبان
ترمیمتھانوی نے اس کتاب کو عربی زبان میں تحریر کیا ہے، تاہم بعض عبارتیں فارسی میں بھی قلمبند کی ہیں۔
طباعت
ترمیماس کتاب کا مکمل عربی نسخہ موسوعہ کشاف اصطلاحات الفنون و العلوم کے نام سے شائع ہوا، جس میں توفیق العجم اور علی دحروج نے متن کی تحقیق کی، جبکہ عبد اللہ خالدی فارسی سے عربی متن کی منتقلی اور جارج زینانی انگریزی و فرانسیسی زبانوں میں کتاب کی منتقلی کے ذمہ دار رہے۔