کشور مہاتو (پیدائش: 2 اپریل 2000ء) ایک نیپالی کرکٹ کھلاڑی ہے جو نیپال کے لیے میڈیم فاسٹ باؤلر کے طور پر کھیلتا ہے۔ [1] وہ مختلف لیگوں میں کھیل چکے ہیں جن میں نیپال ٹی 20 لیگ ای پی ایل شامل ہیں جن میں مختلف ٹیمیں جیسے برات نگر کنگز پوکھرا رائنوز، آرمڈ پولیس فورس، کھٹمنڈو گولڈن، صوبہ گانڈاکی اور لمبینی آل اسٹارز شامل ہیں۔ [2] انہوں نے وکٹورین پریمیئر لیگ میں گرین ویل کینگروز کے لیے بھی کھیلا۔ [3] انہوں نے نیپال کے لیے 9 مئی 2022ء کو زمبابوے اے کے خلاف لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔ [4][5] جولائی 2023ء میں انہیں 2023ء اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے نیپال کے ابھرتے ہوئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [6]

کشور مہاتو
شخصی معلومات
پیدائش 2 اپریل 2000ء (24 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بین الاقوامی کیریئر

ترمیم

جون 2022ا میں مہاتو کو اسکاٹ لینڈ میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 ٹورنامنٹ کے چودہویں راؤنڈ کے لیے نیپال کے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [7] انہوں نے 17 جولائی 2022ء کو نیپال کے لیے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا او ڈی آئی ڈیبیو کیا۔ [8] مئی 2023ء میں انہیں زمبابوے میں 2023ء کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیےنیپال کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [9][10] اس ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ کے خلاف پلے آف میں انہوں نے 27.50 کی اوسط سے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ [11]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Kishore Mahato Profile - Cricket Player Nepal | Stats, Records, Video"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  2. "Kishore Mahato"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  3. "Kushal Bhurtel and Kishore Mahato debut in Victorian Premier Cricket"۔ Cricnepal۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  4. "3rd unofficial ODI, Kirtipur, May 09, 2022, Zimbabwe A tour of Nepal"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  5. "Nepal v Zimbabwe A, Zimbabwe A in Nepal 2022"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  6. "Nepal's final squad for the Men's Emerging Teams Asia Cup 2023"۔ CAN۔ 7 جولائی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  7. "Nepal name final squad for Canada and Scotland tours"۔ Kathmandupost۔ 27 جون 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  8. "96th Match, Glasgow, July 17, 2022, ICC Men's Cricket World Cup League 2"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  9. "Nepal Cricket Association announces 16-member squad for Cricket World Cup Qualifier"۔ ANI۔ 28 مئی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  10. "Nepal's squad announced for World Cup Qualifier"۔ Cricnepal۔ 28 مئی 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21
  11. "7th Place Playoff, Harare, July 04, 2023, ICC Cricket World Cup Qualifier"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-04-21