کھشتری (ذات)
ہندوستانی ذات کے نظام میں دوسری اعلیٰ ذات۔
(کشھتری سے رجوع مکرر)
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
کَھشتری ،روایتی ہندو مت کے ذات پات کے نظام کا حصہ ہے۔ یہ تاریخی طور پر اس طبقے کے لوگوں کی پہچان جنگجوؤں یا حکمرانوں سے ہوتی تھی۔ یہ لوگ نظام حکومت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں سنبھالے ہوئے تھے۔ اکثر ہندو حکمران کھشتری تھے۔ یہ لوگ شادی بیاہ اپنی ہی ذات کے ارکان میں کرتے تھے، اگر چہ کہ حکمران کی حرم میں اور ذات کی عورتوں میں ممکنہ طور پر ہوا کرتی تھیں۔ فوج بھی عمومًا کھشتریوں پر مشتمل تھی۔ کھشتری کی تانیث کھشترانی ہے۔ کھشترانیوں کا کام اپنے شوہروں کو ہمت دلانا اور میدان جنگ کے لیے انھیں ابھارنا تھا۔ وقت آنے پر کھشترانیاں خوشی سے اپنی جان کی قربانی دیا کرتی تھیں۔ موجودہ دور میں راجپوت اصل کھشتری ہیں۔
ہمالیائی کھشتریوں کا راج دراوڑی زبانیں
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمکھشتری النسل راجپوت
- کھشتریوں کا دور