کشیدہ کے لفظی معنی لمبا یا کھینچے ہوئے کے ہیں اور اصطلاحاً خطاطی میں کسی کھینچے ہوئے حرف کو کہا جاتا ہے۔ حرف کو کھینچ کر لکھنا عربی رسم الخط کی زبانوں اور بالخصوص خط نستعلیق میں خوب رائج ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ عبارت کو متوازن رکھا جائے۔ اس تکنیک کا استعمال اشعار کی خطاطی میں بکثرت ہوتا ہے۔

کشیدہ کے کچھ اصول و ضوابط بھی ہیں جو ہر خط میں مختلف ہوتے ہیں۔ مثلاً کچھ حرفوں کے بعد یا درمیان میں کشیدہ لکھنا غلط ہے اور ایک ہی لفظ میں ایک حرف کو دوبار یکے بعد دیگرے کشیدہ لکھنا بھی درست نہیں وغیرہ۔

مثالیں

ترمیم
کشیدہ الفاظ اصل الفاظ
مرحبــــا مرحبا
ســــــوال سوال
محـــــمد محمد