کلیال راجپوت گوت ہے یادو ونشی بھٹی راجپوتوں کی،

کلیال راجپوت کے بارے میں مسٹر سٹیڈمین نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ : "کلیال راولپنڈی ، جہلم اور گجرات میں پایا جانے والا راجپوت قبیلہ ہے _" یادو ونش ذیلی ونش ہے چندرا ونش کا _

کلیال راجپوت قبیلہ کے جد امجد کا نام "راجا کل سین بھٹی" تھا جو آج کے لیہ بھکر ، کہروڑ پکا اور میانوالی کے راجا تھے اور راجا کیہر بھٹی (بانی کہروڑ پکا) کی اولاد سے تھے _

یاد رہے کلال راجپوت ایک علاحدہ گوت ہے جبکہ کلیال علاحدہ ، دونوں میں مماثلت یہ ہے کہ دونوں شاخیں بھٹی راجپوتوں کی ہیں _

راجدھانی و راجگان

ترمیم

کلیال راجپوت قبیلہ کے جد امجد راجا کل سین بھٹی کی راجدھانی آج کے لیہ ، بھکر ، کہروڑ پکا اور میانوالی کے علاقہ پہ مشتمل تھی _

کلیال راجپوت قبیلہ کے راجاؤں میں راجا کل سین کے علاوہ رائے نل سین ، رائے مل سین ، راجا زاہر سنگھ ، راجا پنداری مل اور راجا مانک رائے وغیرہ کا بھی ذکر ملتا ہے _

راجا کہیر بھٹی (بانی کہروڑ پکا) کے بیٹوں سے کئی راجپوت گوتیں مثلاً کلیال ، چھجڑا ، نکیال ، کنیال ، مانکیال ، کلیام (کلیامیہ ) اور سلہامیہ وغیرہ ہوئیں _

جنگ و جدل

ترمیم

کلیال راجپوت قبیلہ کی لڑائیاں تاریخی لحاظ سے اعوان قوم سے ہوئیں _

کلیال راجپوت قبیلہ کے سردار ، راجا فضل داد خان کلیال نے تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر چلو تحریک میں اپنے رشتہ داروں بریگیڈیئر راجا دلاور خان اور چوہدری نور حسین کے ہمراہ شرکت کی

راجا محمد زمان خان کلیال اس قبیلہ کے حریت پسند رہنما ہوئے جنھوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی اور بازو کٹ جانے کے بعد بھی میدان جنگ میں ڈٹے رہے _

رہائش پزیر

ترمیم

کلیال راجپوت پوٹھوہار ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پایا جانے والا بھٹی راجپوتوں کا قبیلہ ہے _

پنجاب میں راولپنڈی ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، کہوٹہ ، مری اور گوجر خان میں زیادہ تر مقیم ہیں _

ہزارہ ڈویژن میں ہری پور اور ایبٹ آباد میں کلیال راجپوت پائے جاتے ہیں جبکہ اس علاقے کا کرال قبیلہ علاحدہ ہے جو گکھڑ وں کی شاخ ہے _

کشمیر میں کوٹلی ، مظفر آباد اور سری نگر میں کلیال راجپوت مخصوص تعداد میں پائے جاتے ہیں _

1965 میں منگلا ڈیم کی تعمیر کے وقت کلیال راجپوتوں کی زمینیں ضبط ہونے کی صورت میں یہ پوٹھوہار ہجرت کر کے آگئے _

راجا لال خان کلیال ، راجا فضل داد خان کلیال ، راجا کرم داد خان کلیال اور کئی اور زمینداروں کے خاندان بروٹھ (کشمیر) سے ہجرت کر کے کلر سیداں (راولپنڈی) آگئے _

پیشہ

ترمیم

کلیال راجپوت بھی باقی راجپوت قبائل کی طرح تاریخی لحاظ سے ایک حاکم اور جنگجو قبیلہ ہو گذرا ہے _

انگریز دور میں اس قبیلہ نے زراعت میں بھی نام پیدا کیا اور زمیندار ہونے کی حیثیت سے کلیال راجپوت بھی ایک طاقتور اور اثر و رسوخ والا قبیلہ مانا جاتا رہا ہے _

عصر حاضر میں کلیال راجپوت ، کھیتی باڑی کے علاوہ سیاست ، عسکریت ، تجارت اور دیگر کئی پیشوں سے منسلک ہو گئے ہیں _

مذہب

ترمیم

کلیال راجپوت مسلمان راجپوتوں کا پوٹھوہار سے ایک اہم قبیلہ ہے _

کلیال راجپوت قبیلہ کی قریباً ساری آبادی اسلام مذہب کی ہی پیروکار ہے _

منسوب علاقے

ترمیم
  • راولپنڈی میں "گاؤں کلیال" اس قبیلہ کا آباد کردہ ہے ،
  • اس کے علاوہ میر پور میں "گاؤں کلیال" اس قبیلہ کے نام سے منسوب ہے _
  • مانکیالہ نام سے منسوب علاقہ بھی کلیال راجپوت کی شاخ مانکیال راجپوت نے آباد کیا _
  • کشمیر میں راجامانک رائے کے بیٹے راجا پنداری مل کلیال نے پنڈ یا پنڈاری نام سے گاؤں آباد کیا جہاں یہ قبیلہ اب بھی آباد ہے _
  • راجا پنداری مل کے پوتے راجا لشکر نے اسلام قبول کیا اور کہوٹہ کے علاقے بالیاں (بالیماں ) میں آباد ہوئے _
  • بالیماں اور نباہل گاؤں میں بھی کلیال راجپوت آباد ہیں _

القاب و خطابات

ترمیم

کلیال راجپوت پوٹھوہار کے باقی راجپوت قبائل کی طرح اپنے ناموں کے ساتھ "راجا" کا شاہی لقب ہی استعمال کرتے ہیں _

کہیں بھی یہ دیکھنے کو نہیں ملتا کہ کلیال راجپوت "سردار اور چوہدری " کے علاوہ بھی کوئی خطاب استعمال کرتے ہوں _

ذیلی گوتیں

ترمیم

راجا مانک کلیال کی اولاد مانکیال راجپوت کہلائی ، مانکیال راجپوت کشمیر اور پوٹھوہار میں پایا جانے والا ایک زمیندار اور جنگجو راجپوت قبیلہ ہے جس کے نام سے مانکیالہ کا علاقہ منسوب ہے _

راولپنڈی کا کنیال راجپوت قبیلہ بھی اصل میں کلیال بھٹی راجپوتوں کی گوت ہے _

کنیال راجپوت کے بارے میں مسٹر سٹیڈمین نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ : "کنیال راولپنڈی ، جہلم اور گجرات میں پایا جانے والا راجپوت قبیلہ ہے _"

اس کے علاوہ نکیال راجپوت بھی بھٹی راجپوتوں کی ہی گوت ہے جن کے جد امجد کلیال کے جد امجد کے ہم عصر تھے _

تہذیب و ثقافت

ترمیم

سر پر پگڑی اور موچھوں کو تاؤ تو راجپوتوں کے ہاں عام سی روایت ہے جو ہر علاقے کے ہر راجپوت قبیلہ کے ہاں پائی جاتی ہے _

کلیال راجپوت زیادہ تر پنجابی ، پوٹھوہاری اور کشمیری زبان کو عام بول چال میں استعمال کرتے ہیں اور مذکورہ زبانوں سے منسوب تہذیب و ثقافت کو ہی اپناتے ہیں _

مشاہیر شخصیات

ترمیم
  • کلیال راجپوت قبیلہ کے سردار ، راجا فضل داد خان کلیال نے تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر چلو تحریک میں اپنے رشتہ داروں بریگیڈیئر راجا دلاور خان اور چوہدری نور حسین کے ہمراہ شرکت کی _
  • 1947 میں اسی تحریک کے سلسلہ میں راقم نے موضع کٹھار میں راجا فضل داد خان کے ہاں قیام کیا _
  • تحریک آزادی کشمیر کے سلسلہ میں راجا فضل داد خان اور راجا لال خان کی حویلیاں ، تحریک کا گڑھ بنی ہوئیں تھیں _
  • پوٹھوہار سے کمانڈر صوبیدار راجا جہان داد خان کلیال آف میاندہ نے مجاہدین کی بھر پور مالی مدد کی اور خود بھی تحریک کشمیر میں شمولیت اختیار کی ، آپ کی پلٹن نے پہلے ڈڈیال اور پھر میر پور آزاد کرایا _
  • راجا سوداگر خان بھی اس قبیلہ کے معروف زمیندار تھے _

حوالہ جات

ترمیم

تاریخ راجپوتاں ، تاریخ راجپوت ، راجپوت قبائل ، راجپوت گوتیں ، تاریخ بھٹیاں ، تاریخ بھٹی راجپوت اور انسائیکلوپیڈیا اقوام پاکستان سمیت کئی کتابوں میں "کلیال راجپوت" قبیلہ کی تاریخ درج ہے _