یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

کلر سیداں شہر، ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ اور تحصیل کلر سیداں کا صدر مقام ہے۔ کلر سیداں راولپنڈی سے 40 کلومیٹر، اسلام آباد سے 50 کلومیٹر، ڈڈیال سے 50 کلومیٹر، گوجرخان سے 24 کلومیٹر اور لاہور سے 254 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تحصیل کلرسیداں کی آبادی غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019ء میں کل 240000 نفوس پر مشتمل ہے مجموعی اعدادوشمار کے مطابق 60 فیصد نوجوان کل آبادی کا 160000 ہیں اسی اعدادوشمار کے حوالے سے پچپن فیصد خواتین کی تعداد تقریباً 88 ہزار بنتی ہیں۔

شہر
Location of "کلر سیداں Kallar Syedan
ملکپاکستان
علاقہپنجاب، پاکستان کا پرچمپنجاب، پاکستان
ضلعراولپنڈی
تحصیلکلر سیداں
صدر مقامکلر سیداں
شہر1
میونسپل کمیٹی وارڈ23
رقبہ
 • کل420 کلومیٹر2 (160 میل مربع)
آبادی
 • کل190,000
منطقۂ وقتپی ایس ٹی (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)پی ڈی ٹی (UTC+6)
ٹیلی فون کوڈ051
خطہ پوٹھوہار کا نقشہ

کلر سیداں کی تاریخ

ترمیم

کلر سیداں کا وجود تقریباً 1200 سال پرانا ہے۔ یہ قصبہ سکھوں کے دور حکومت میں نمایاں ہوا، جو آج حویلیاں (ٹاؤن ہاؤسز)، گردواروں (مندروں) اور چھوٹے قلعوں سے ظاہر ہوتا ہے جو ضلع راولپنڈی کے آس پاس پائے جاتے ہیں۔ کرشنا مندر سکھوں کے دور میں بنائے گئے ہندو مندر کی ایک مثال ہے۔

بیدی محل محل بابا کھیم سنگھ بیدی نے 19ویں صدی کے نصف آخر میں تعمیر کروایا تھا۔ ریکارڈ کے مطابق، بابا کھیم سنگھ نے 1857ء کی ہندوستانی بغاوت کے دوران اوکاڑہ ضلع کے قریب ایک قصبہ گوگیرہ میں بغاوت کو دبانے میں برطانوی راج کی مدد کی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 1877ء میں مجسٹریٹ مقرر کیا گیا اور بعد میں 1893ء میں وائسرائے کی قانون ساز کونسل میں نامزد کیا گیا۔ ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے بعد یہ محل کلر سیداں کے لڑکوں کے ہائی اسکول میں تبدیل ہو گیا۔

ذرائع نقل و حمل

ترمیم

کلر سیداں راولپنڈی سے آزاد کشمیر N-38 کلر سیداں روڈ پر واقع ہے۔ یہ سڑک کلر سیداں شہر کو مشرق سے آزاد کشمیر، چوآ خالصہ اور ڈڈیال سے جوڑتی ہے۔ کلر سیداں بائی پاس شہر کے جنوب میں ایک نئی تعمیر شدہ سڑک ہے۔

قابل ذکر رہائشی

ترمیم

تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسلیں

ترمیم

تحصیل کلر سیداں 1 میونسپل کمیٹی کلر سیداں+درکالی معموری 23 وارڈ اور17 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔ درکالی معموری میونسپل کمیٹی کلر سیداں کا حصہ ہے

یوسی نمبر یونین کونسل ہیڈکوارٹر ایریا آبادی
یوسی24 نلہ مسلماناں نلہ مسلماناں 00,00 00,00
یوسی25 منیاندہ منیاندہ 00,00 00,00
یوسی26 سموٹ سموٹ 00,00 2000
یوسی27 چوآ خالصہ چوآ خالصہ 00,00 00,00
یوسی28 کنوہا کنوہا 00,00 00,00
یوسی29 نامعلوم نامعلوم 00,00 00,00
یوسی30 نامعلوم نامعلوم 00,00 00,00
یوسی31 گف گف 00,00 00,00
یوسی32 غازن آباد غازن آباد 00,00 00,00
یوسی33 بشندوٹ بشندوٹ 00,00 00,00
یوسی00 سکوٹ سکوٹ 00,00 00,00
یوسی00 دوبیرن کلاں دوبیرن کلاں 00,00 00,00
یوسی00 بھلاکھر بھلاکھر 00,00 00,00
یوسی00 ساگری ساگری 00,00 00,00
یوسی00 لودھرہ لودھرہ 00,00 00,00
یوسی00 مغل مغل 00,00 00,00
یوسی00 دکھالی دکھالی 00,00 00,00
یوسی00 دھمالی دھمالی 00,00 00,00
یوسی76 ٹکال ٹکال 00,00 00,00

حوالہ جات

ترمیم