کلی داخلی انعکاس

جب زاویہ وقوع، زاویہ فاصل سے بڑھ جاتا ہے تو شعاع منعطف نہیں ہوتی بلکہ تمام روشنی منعکس ہو کر کثیف واسطے میں واپس آجاتی ہے۔ اسے کلی داخلی انعکا

جب روشنی کی شعاع کثیف واسطے سے لطیف واسطے میں داخل ہوتی ہے تو تو وہ عمود سے دور ہٹتی ہے۔ لہٰذا اس صورت میں زاویہ انعطاف کی قمیت زاویہ وقوع سے ہمیشہ زیادہ ہوگی۔

اگر زاویہ وقوع (i) بڑھتا جائے تو اس کے مددِ مقابل زاویہ انعطاف بھی بڑھتا جاتا ہے۔ جس مرحلہ پر زاویہ وقوع اتنا بڑھ جائے کہ اس کا مدِ مقابل زاویہ انعطاف °90 کا ہوجائے تو اب یہ شعاع دوسرے دوسرے واسطے میں داخل نہیں ہوگی بلکہ دونوں واسطوں کی حدِ فاصل کے ساتھ ساتھ چلنا شروع کر دے گی۔

زاویہ فاصل

ترمیم

’’ وہ زاویہ وقوع جس کا متعلقہ زاویہ انعطاف °90 ہو زاویہ فاصل (Critical angle) کہلاتا ہے۔‘‘

اگر اس شعاع کا زاویہ وقوع اور بڑھ جائے تو یہ شعاع اسی واسطے میں واپس مُڑ جاتی ہے اس مرحلے پر کلی داخلی انعکاس کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

’’ جب زاویہ وقوع، زاویہ فاصل سے بڑھ جاتا ہے تو شعاع منعطف نہیں ہوتی بلکہ تمام روشنی منعکس ہو کر کثیف واسطے میں واپس آجاتی ہے۔ اسے کلی داخلی انعکاس (Total internal reflection) کہتے ہیں۔