کل ہند جمہوری انجمن خواتین

کل ہند جمہوری انجمنِ خواتین یا اے آئی ڈی ڈبلیو اے (All India Democratic Womens Association) بھارت کی ایک اہم بائیں بازو تنظیمِ خواتین ہے۔ 1981ء میں اس کی تشکیل ہوئی۔ اس کے اغراض و مقاسد میں جمہوریت، مساوات، آزادیٔ خواتین وغیرہ شامل ہیں۔ خواتین کی سربلندی کے لیے ملک گیر پیمانے پر عورتوں کو منظّم کرنا، مردوزن کے امتیاز مٹانا، مساوی حقوق، آزادی وغیرہ کے لیے جدوجہد کرنا وغیرہ اس تنظیم کے اہم نظریات ہیں ۔[1]

کل ہند جمہوری انجمن خواتین کا شارہ

تاریخ ترمیم

10 تا 12 مارچ 1981ء کو چینئی میں منعقدہ قومی اجتماع میں کل ہند جمہوری انجمن خواتین کی تشکیل ہوئی۔ تین سال میں ایک مرتبہ اس کا قومی اجتماع ہوتا ہے۔ اس اجتماع میں قومی صدر، معتمدِ عام، مرکزی ایگزیکوٹیؤ کمیٹی وغیرہ عُہدوں پر انتخاب ہوتا ہے۔

قیادت ترمیم

نومبر 2007ء کے ہفتۂ اوّل میں کولکتہ میں منعقدہ آٹھواں قومی اجتماع میں محترمہ سبھاشنی علی صدر اور سُدھا سُندر رمن معتمدِ عام کے طور پر منتخب ہوئیں ۔[2] سی پی آئی ایم پولٹ بیورو رکن برندہ کارات 1993ء سے 2004ء تک اس تنظیم کا معتمدِ عام تھی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.aidwaonline.com/content/organization/constitution_and_programme.php%7B%7Bمردہ[مردہ ربط] ربط|date=February 2021 |bot=InternetArchiveBot}}
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 20 فروری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جولا‎ئی 2012 

بیرونی روابط ترمیم

کل ہند جمہوری انجمن خواتین کا موقعِ حبالہ