کمیت-بار تناسب
کمیت-بار تناسب () ایک طبیعیاتی مقدار (physical quantity) کو کہا جاتا ہے جو کسی برقی باردار ذرے کی برقی حرکیات (electrodynamics) کی تشریح میں استعمال کی جاتی ہے۔ اسے انگریزی میں Mass-to-charge ratio کہا جاتا ہے۔ انبوہ طیف پیمائی میں اس کا تخمینہ لگانے کے لیے عام طور پر پرواز کا وقت (Time of flight) کا اسلوب اختیار کیا جاتا ہے جو دیگر جدید آلات (جیسے مملات (MALDI)) میں لیزر اور قالب کی اعانت و اشتراک سے مستعمل ہے۔