کنور نوید جمیل ، ایم کیو ایم کے سیاسی رہنما ، سابقہ مئیر حیدرآباد اور موجودہ رکن سندھ اسمبلی ہیں جبکہ ان کے پاس ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم کا عہدہ بھی ہے۔

کنورنوید جمیل
مدت منصب
4/29/2015 – 31 مئی 2018ء
معلومات شخصیت

پیدائش

ترمیم

وہ 15 مارچ 1964ء کو عزیز آباد (کراچی) سندھ میں پیدا ہوئے۔

تعلیم

ترمیم

گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرآباد سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ، جبکہ جناح لا کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی کیا۔

سیاسی زندگی

ترمیم

وہ 1990ء کے انتخابات میں پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2002ء کے عام انتخابات میں حلقہ PS-106 (کراچی-XVIII) سے متحدہ قومی موومنٹ (MQM) کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ۔ انھوں نے 24,581 ووٹ حاصل کیے اور متحدہ مجلس عمل (MMA) کے امیدوار اسلام الدین ایوبی کو شکست دی، نومبر 2005ء میں انھوں نے سندھ کی صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ نومبر 2005ء میں، وہ ضلع حیدرآباد کے میئر کے طور پر منتخب ہوئے۔ وہ 2015ء میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حلقہ NA-246 (کراچی-VIII) سے ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 95,644 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کو شکست دی۔ وہ 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ PS-127 (کراچی وسطی-V) سے ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔

28 جون 2022ء کو کنور نوید جمیل برین ہیمرج کے شکار ہو گئے، جس پر انھیں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان کا انتقال 17 اگست 2023ء کو کراچی میں ہوا۔ [1]

  1. https://urdu.geo.tv/latest/289995