کنڈان
کنڈان اعوان قوم ہیں، سلطان محمود غزنوی دور میں حضرت قطب شاہ عرب شریف سے آنے والے قافلوں میں بغرضِ جہاد آئے، آپ کے بعد آپ کی اولاد سے دو بیٹے عبد اللہ گورڑہ اور محمد کندلان ( کنڈان قوم کے جدِ امجد) دو مختلف اوقات میں جہاد کی غرض سے برصغیر میں آئے تاہم دوسری دفع عبد اللہ گورڑہ نے جام شھادت نوش کیا اور موجودہ مقام دادا گورڑہ پہ آپ کو ایک سال کے لیے امانتاً دفن کیا گیا ، جب ایک سال بعد شھید کی میت کو بغداد شریف لے جایا جانے لگا تو قافلے کے کثیر تعداد میں لوگوں نے وادئ سون اور دامن مہاڑ میں اپنی عارضی/ مستقل پناہ گاہیں بنا لی تھیں چنانچہ انھوں نے قافلے کے ساتھ جانے کی بجائے یہیں رہنے کو ترجیح دی، انہی رہ جانے والے لوگوں میں عبد اللہ گورڑہ اور محمد کندلان کی اولاد بھی تھی [1]