کوسیگ بے
کوسیگ بے (انگریزی: Koseegbe) (اردو: ناقابل منتقل) 1995ء میں ٹونڈے کیلانی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ایک یوربائی زبان کی ڈراما فلم ہے۔ یہ فلم اسی نام کے اسٹیج ڈراما پر مبنی ہے جسے اکین وومی نے لکھا ہے۔ اس فلم کے زیادہ تر اداکار اوبافیمی اوولوو یونیورسٹی تھیٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔[1] اس فلم کو مین فریم فلمز اینڈ ٹیلی ویزن پروڈکشن نے پروڈیوز کیا تھا۔[2]
کوسیگ بے | |
---|---|
ہدایت کار | ٹونڈے کیلانی |
پروڈیوسر | ٹونڈے کیلانی |
تحریر | اکیینوانی آئیسولا |
منظر نویس | اکیینوانی آئیسولا |
ستارے | کولا اویے وو وولی امیلی جیدے کوسوکو توئین اے باباتوپے |
ایڈیٹر | ایدووو نیوبی |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش | 1995 |
دورانیہ | 102 منٹ |
ملک | نائیجیریا |
زبان | یوربائی زبان |
پلاٹ
ترمیمیہ کہانی ایک سیدھے سادے افسر کی ہے جسے ایک بدعنوان افسر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اپنا نیا عہدہ سنبھالتے ہیں بدعنوانی کو ختم کرنے کی کوشش میں لگ جاتا ہے مگر اس کی سب سے پہلی رکاوٹ خود اس کے ماتحت بدعنوان افسران ہیں۔ اس کے ماتحت افسران اس سے چھٹکارا پانے کے لیے اس کے خلاف برے برتاو کا الزام لگاتے ہیں مگر وہ ان کے تانے بانے کو ناکام کر دیتا ہے اور خود کو بے گناہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔[3][4]
کردار
ترمیم- کولا اویےوو
- وولی امیلی
- جیدے کوسوکو
- توئین اے باباتوپے
- یے توندے اوگومسالا
- جوکی مییوا
- ییمی سوڈیمو
- لائے ڈے اڈیوالے
فلم سازی
ترمیمیہ ٹونڈے کیلانی کی تیسری اور اکینووامی کے ساتھ پہلی فلم ہے۔ ابتدا میں یہ کہانی اسٹیج پر دکھائی گئی اور بعد میں فلم کی اسکرپٹ پر کام شروع ہوا۔ شروع میں اسکرپٹ میں لکھنے میں دشواری آئی لہذا کیلانی نے آئیسولا کو ڈرائیونگ مس ڈائیسی کی اسکرپٹ بطور نمونہ پیش کی۔[5] یہ فلم مکمل ہونے کے بعد 1995ء میں ریلیز ہوئئ۔[6] یہ یوروبی زبان کی 10 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Foluke Ogunleye (2003)۔ African Video Film Today (بزبان انگریزی)۔ Integritas Services۔ صفحہ: 146۔ ISBN 978-0-7978-2931-2
- ↑ Chibumga Izuzu (2017-03-09)۔ "Who remembers Tunde Kelani's 1995 movie "Koseegbe?""۔ Pulse Nigeria (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2021
- ^ ا ب Ayodele Ogundipe (2004)۔ Gender and Culture in Indigenous Films in Nigeria (PDF)۔ صفحہ: 93–94۔ 05 مارچ 2022 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2022
- ↑ Omoniyi Afolabi (2011)۔ "Yoruba Films By Tunde Kelani: Primary Cultural And Linguistic Data Collection" (PDF)۔ 14 اکتوبر 2021 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2022
- ↑ Jonathan Haynes (2016-10-04)۔ Nollywood: The Creation of Nigerian Film Genres (بزبان انگریزی)۔ University of Chicago Press۔ صفحہ: 131۔ ISBN 978-0-226-38795-6
- ↑ Kola Oyewo، Toyin A Babatope، Wole Amele، Jide Kosoko، Peju Ogunmola، Yemi Shodimu، Tunji Ojeyemi، Faith Eboigbe، Yetunde Ogunsola (1995)، Kòṣeégbé، Lagos [Nigeria: Mainframe : Distributors Alasco Video Film Production, Blessed J.O. Adeoye, Alelele Bros. & Co.، OCLC 39878333، اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2021