کووڈ 19 ایپ (انگریزی: COVID-19 apps) دنیا بھر میں پھیلی موبائل سافٹ ویئر ایپوں کو کہا جاتا ہے جو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی وہ طریقۂ کار جس سے ان لوگوں ("رابطوں"/ "کانٹیکٹس") کا پتہ چلا جا سکے جن کے ساتھ ایک متاثرہ شخص مل چکا ہے اور کچھ وقت گزار چکا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق تنبیہ کرنے والے ایک موبائل فون ایپ کا اسکرین شاٹ

ایسی کئی ایپ موجود میں آ چکی ہیں یا تجویز کی جا چکی ہیں، جن میں سے کچھ کو چند جغرافیائی خطوں میں حکومت کی تائید بھی حاصل ہے۔ ایسے کئی فریم ورک تیار کیے جا چکے ہیں جن سے رابطوں ڈھونڈا جا سکے۔ ان ایپوں کو لے نجی زندگی کے احترام کے خدشات کو بھی ہوا ملی ہے، خصوصًا اس بات لے کر اس سے ایب صارفین کے جغرافیائی محل وقوع پر مرکوزیت ہے۔

اس معاملے میں کم تر نجی معاملوں پر اثر انداز متبادلات بھی موجود ہے جن میں بلو ٹوتھ سگنلوں کا استعمال شامل ہے تاکہ ایک صارف سے دوسری صارف کی دوری کا ان دونوں کے سیل فونوں کی مدد سے جائزہ لیا جا سکے۔ 10 اپریل 2020ء کو گوگل اور ایپل نے متحدہ طور پر اعلان کیا کہ وہ ایسی بلو ٹوتھ پر مبنی ایپوں کو سیدھے اپنے اپنے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس نظاموں سے جوڑ رہے ہیں۔ بھارت میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر گرفت رکھنے کے لیے آروگیا سیتو متعارف کیا گیا، جو سب سے تیزی سے پھیلنے والی ایپ ہے۔ یہ 50 ملین صارفین کے ساتھ پوکے مان گو کو مات دیتے ہوئے محض 13 دن میں کافی آگے نکل گئی۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم