کوٹ سمابہ
کوٹ سمابہ ضلع رحیم یار خان کے مشرق کی جانب 22 کلومیٹر پر واقع ہے۔ کوٹ سمابہ کی بنیاد مراد علی خاں عباسی نے 1857ء تقریباً میں رکھی۔ پہلے یہ ایک قلعہ تھا اس وجہ سے اس کو کوٹ کہتے ہیں،اس لیے کہ کوٹ اردو میں قلعہ کو کہتے ہیں،بعد میں یہ قلعہ کوٹ سمابہ کے نام سے مشہور ہوا۔جس کے نشانات 1952 تک دیکھے جاتے تھے- جو مراد علی خاں کے بیٹے کا نام تھا۔کوٹسمابہ جملہ حوالوں سے قابل ذکر ہے خصوصی طور پر ادبی لحاظ سے- شعرا میں قابل ذکر خیال کوٹسمابوی ,ہاتف کوٹسمابوی اور یہاں ایک مدت تک علامہ عیش فیروزپوری(1889-1968) بھی قیام پزیر رہے-آپ سلسلہ امیر مینائی و مصحفی کے عظیم رکن ہیں اور جانشین امیر مینائی اور خیام العصر کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں- از مضطر الھاشمی