کٹھ پتلیاں
کٹھ پتلیاں (انگریزی: Puppets) ایک طرح سے انسانوں، جانوروں، غیر جانب چیزوں، دیو مالائی یا مفروضی شخصیات کی سلسلہ وار تفریحی نمائش ہے۔ ان کٹھ پتلیوں کو کوئی ایک شخص یا چند اشخاص چلاتے ہیں۔ ہر حرکت کے ساتھ عمومًا کچھ مکالمہ یا پس منظری تمہیدی تبصرہ ہوتا ہے۔
دنیا بھر میں مقبولیت
ترمیمکٹھ پتلیاں بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں طور پر تفریح کا مقبول ذریعہ ہیں۔ کٹھ پتلی کی تاریخ بیسویں صدی سے بھی پرانی ہے۔ امریکا میں 1937ء میں کٹھ پتلی تماشا کرنے والے ماہرین نے بڑے پیمانے پر کٹھ پتلی سے متعلق معلومات کو عام کیا جس کے بعد دنیا بھر میں کٹھ پتلی تماشا مشہور ہوا۔[1]
بھارت میں مقبولیت
ترمیمہندوستان میں رام داس پادھیئے بولتی کٹھ پتلیاں سازی کی آج بھی ایک نمایاں پہچان ہیں۔ گذشتہ 40 برسوں میں انھوں نے ہند اور بیرون ہند 9000 سے زائد کٹھ پتلی پروگراموں کا مظاہرہ کیا۔ اس فن کو جب فن کی سند حاصل ہو گئی توتھیٹر، اسٹیج، ٹیلیوژن اورفلموں میں بھی اس فن کا مظاہرہ کیا جانے لگا۔ بچے اور بڑے سبھی اسے بے حد پسند کرتے ہیں۔[1]