کچنر کا شہر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے جنوب میں واقع ہے۔ 1854 سے 1912 تک اسے برلن کا قصبہ اور 1912 سے 1916 تک اسے برلن کا شہر کہا جاتا تھا۔ شہر کی کل آبادی 2006 کی مردم شماری کے مطابق 204668 نفوس پر مشتمل ہے۔ کچنر کے شہر کا کل رقبہ 136.86 مربع کلومیٹر ہے۔ 2006 میں شہر نے اپنی 150ویں سالگرہ منائی ہے۔

جغرافیہ ترمیم

کچنر جنوب مغربی اونٹاریو میں واقع ہے۔ یہ علاقہ نمدار مٹی اور ایسے درختوں کے جنگلات پر مشتمل ہے جو سردیوں میں پت جھڑ کا شکار ہوتے ہیں۔ شہر سطح سمندر سے 300 میٹر بلند ہے۔

معیشت ترمیم

جہاں واٹر لو دو یونیورسٹیوں اور ڈھیر ساری ہائی ٹیک کمپنیوں کی وجہ سے مشہور ہے تو وہیں کچنر کو بلیو کالر شہر کہا جاتا ہے۔ بڈ کینیڈا نامی گاڑیوں کے پرزے بنانے والی کمپنی جو اب کچنر فریم کے نام سے جانی جاتی ہے، یہاں واقع تھی۔ یہاں چار بلدیاتی کاروباری مراکز یعنی بزنس پارک موجود ہیں۔