ککوستھ
ککُوستھ (۸ویں صدی عیسوی) شمالی ہندوستان کے گجر پرتیہار خاندان کا دوسرا ایک بادشاہ تھا۔[1]
ککوستھ | |
---|---|
گجر پرتیہار بادشاہ | |
آٹھویں صدی کا دوسرا نصف | |
پیشرو | ناگ بھٹ اول |
جانشین | دیو راج |
شاہی خاندان | گجر پرتیہار خاندان |
مہیر بھوج کےگوالیار پراشستی نوشتہ کے مطابق، کاکوستھ خاندان کے بانی ناگ بھٹ کے بھائی (جس کا نام معلوم نہیں) کا بڑا بیٹا تھا۔ دیوراج کاکوتسھ کا چھوٹا بھائی اور جانشین تھا۔ ناگ بھٹ کی موت غالباً 760 عیسوی کے لگ بھگ ہوئی، اور دیوراج کے جانشین وتسراج کی ابتدائی تاریخ 783 عیسوی ہے۔ اس طرح، کاکوستھ اور اس کے جانشین دیوراج نے 760 عیسوی سے 780 عیسوی کے درمیان حکومت کی۔[2]
گوالیار کا نوشتہ بیان کرتا ہے کہ کاکوستھ نے خاندان کی شہرت میں اضافہ کیا۔ اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ ککوکا ("جو ہمیشہ ہنستا ہے") کے نام سے جانا جاتا تھا، کیونکہ وہ باتیں "دوہرے معنوں" میں کہتا تھا۔[3]
کاکوستھ لاولد مر گیا تھا، اس طرح اس کا جانشین اس کا چھوٹا بھائی دیوراج بنا۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ راما شنکر ترپاٹھی (1989)۔ ہسٹری آف قنوج ٹو دی مسلم کونکوئسٹ۔ موتی لال بنارسی داس۔ صفحہ: 228
- ↑ بیج ناتھ پوری (1957)۔ دی ہسٹری آف گرجرا-پرتیہاراز۔ منشی رام منوہر لال۔ صفحہ: 38
- ↑ وِبھوتی بھوشن مشرا (1966)۔ دی گرجرز-پرتیہارز اینڈ دئیر ٹائمز۔ ایس. چند۔ صفحہ: 18
- ↑ بیج ناتھ پوری (1957)۔ دی ہسٹری آف گرجرا-پرتیہاراز۔ منشی رام منوہر لال۔ صفحہ: 38