ککڑباز (تلفظ:کُک کُڑ مزکر-کُک کِڑ مؤنث)بمعنی نام(کُکُڑ: مرغا-کُکِڑ :مرغی-باز :پکڑنے والا نگہہ داشت کرنے والا) مرغا کو پالنے اور لڑائی کے لیے تیار کرنے والے کو کہتے ہیِں ککڑ باز صرف قوی جسامت اور طاقت ور مرغا پالتے ہیں اور انھیں لڑائی کے لیے تیار کرتے ہیں مرغا کو طاقت ور خوراک کھلائی جاتی ہے اور داؤپیچ بھی سکھائے جاتے ہیں مرغوں کی لڑائی کے کھیل کو کارا کہتے ہیں جب ککڑ باز اپنے مرغے کو تیار کر لیتا ہے تو دوسرے مرغے والے کو مرغے کی لڑائی کی دعوت دیتا ہے اگر دوسرے مرغاوالا یہ للکار قبول کر لے تو طے شدہ دن طے شدہ میدان جسے سرائیکی میں بلہن کہتے ہیں میں مقابلہ منعقد ہوتا ہے مرغوں کی لڑائی میں دو مرغے جو دو حریفوں کے ہوتے ہیں ایک دوسرے کے مقابل ہوتے ہیں مرغوں کی لڑائی خون خوار اور بعض اوقات جان لیوا بھی ہوتی ہے بعض دفعہ مرغے شدید زخمی ہو جاتے ہیں بعض اوقات کسی اعضا سے محروم ہو جاتے ہیں مرغوں کی لڑائی میں مرغے زخمی ہونا عام سی بات ہے مرغے آپس میں شدومد سے لڑتے ہیں مرغوں کی لڑائی کو ایک کھیل سمجھا جاتا ہے اس کھیل میں ایک ریفری بھی ہوتا ہے جس کی ذمہ داری کھیل کا اختتام اور جیت کا اعلان کرنا ہوتا ہے اگر کسی بات میں ککڑ بازوں میں اختلاف ہو جائے تو ریفری فیصلہ طے کرتا ہے جسے من وعن ماننا طرفین کے لیے ضروری ہوتاہے مرغوں کی لڑائی اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک دو میں ایک ایک مرغا لڑنے کے قابل رہے میدان میں دائرے سے نکل نہ جائے بعض دفعہ اس لڑائی میں مرغے کی جان بھی چلی جاتی ہے مرغا شدید زخمی ہو کر لڑنے کے قابل نہ رہے لڑنے سے انکار کر دے کسی اعضا سے محروم ہو جائے یا مرغے کا مالک شکست تسلیم کر لے تو کھیل ختم ہو جاتا ہے اور مدمقابل کو فاتح قرار دیا جاتا ہے اس کھیل میں نہ صرف مرغے کے مالکان جوا لگاتے ہیں بلکہ شائقین بھی شرطیں لگاتے ہیں جیتے والا ہارنے والے مرغے پر لگی شرط والی رقم جیت جاتا ہے جیتنے والے مرغے کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے یہ وسیب کا کھیل ہے جو سرائیکی خطے سے نکل کر دنیا کے کئی خطوں میں پہنچ گیا ہے سرکاری طور پر اس کھیل پر پابندی ہے قانون کی خلاف پر قیدو بند کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جاتا ہے جوا پر لگی رقم اور دیگر سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جاتا ہے حتی کہ شائقین کو قانون کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کھیل کی بدولت مرغ بانی کو فروغ دیا جا سکتا ہے کھیل کے قوائدوضوابط کو نرم کر کے مرغوں کی لڑائی میں مرغوں کو ہلاک یا زخمی ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اور جوا کی روک تھام بھی کی جا سکتی ہے۔ مرغوں کی لڑائی پر کئی معقولے اور کہاوتیں سرائیکی کے علاوہ کئی زبانوں مقبول ہیں: مثلاً⬇

فلاں ہمسائے ایسے لڑتے ہیں جیسے مرغوں کی لڑائی ہو

ایسے گتھا گتھم ہیں جیسے مرغوں کی لڑائی ہو

مرغوں کی طرح لڑتے ہیں نہ سر دیکھتے ہیں نہ آنکھ جہان ہاتھ پڑتا ہے وہیں چوٹ کرتے ہیں

ساس بہو اور مرغوں کی لڑائی آسانی سے ختم نہیں ہوتی

مرغوں کی لڑائی بلی کی موج

حوالہ جات

ترمیم