کھارادر کراچی کا ایک جنوبی قصبہ ہے اور کراچی شہر کے مرکزی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

کھارادر
 

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
تقسیم اعلیٰ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1174080  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تاریخ

ترمیم

قدیم کراچی کی حفاظت کے لیے جب پہلی بار فصیل بنائی گئی تو اس میں دو دروازے تھے۔ ایک کا رخ بحیرہ عرب کی طرف تھا اور دوسرے کا لیاری ندی کی طرف۔ اسی مناسبت سے ان دروازوں کے نام کھارادر اور میٹھادر تھے۔ بعد ازاں شہر کی توسیع کے نتیجے میں کھارادر کے اردگرد آبادی میں اضافہ ہوا تو اس پورے علاقے کو کا نام کھارادر پڑ گیا۔

کراچی کی قدیم جڑواں بستیاں ’’کھارا در و میٹھادر‘‘ میری ویدر ٹاور سے کیماڑی جانے کی بجائے اگر سیدھے ہاتھ پر مڑ جائیں تو ’’کھارا در اور میٹھا در‘‘ کے نام سے کراچی کے وہ تاریخی علاقے شروع ہو جاتے ہیں، جنہیں 1729 میں کیماڑی کے ساحل کے قریب مچھیروں ، تاجروں اور دوسرے ہنر مندوں کی پہلی رہائشی بستی بننے کا اعزاز ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1.    "صفحہ کھارادر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2024ء