کھوار اردو لغت
کھوار اور اردو زبان میں یہ دوسری لغت ہے جسے ممتاز کھوار شاعر محمد ناجی خان ناجی نے مرتب کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی نومسلم محمد اسماعیل سیلون کی کھوار انگریزی لغت اور رحمت عزیز چترالی کی کھوار اردو لغت شایع ہو چکی ہیں۔ اس لغت میں کھوار الفاظ کے اردو مطالب اور ان کا کھوار تلفظ بھی دیا گیا ہے۔ محمد ناجی خان ناجی کھوار زبان کے مزاحیہ شاعر ہیں ان کا کھوار مجموعہ کلام تروق زوالو کے نام سے منظر عام پہ آچکا ہے۔ اور کھوار زبان میں دوسرا شعری مجموعہ آشروان پراژغار کے نام سے عنقریب منظر عام پہ آنے والا ہے۔-
فائل:کھوار اردو لغت.jpg | |
مصنف | محمد ناجی خان ناجی |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو، کھوار |
سلسلہ | اول |
صنف | لغت |
ناشر | ناجی سنز شوتخار تورکھو ضلع چترال سرحد پاکستان |
تاریخ اشاعت | اگست 2008 |
طرز طباعت | لطیف اور کثیف جلد |
صفحات | 500 |