کھوار زبان کا پہلا حرف (ا)

کھوار زبان نے اردو زبان کے سارے حروفِ تہجی کو من و عن اپنے اندر جگہ دی ہے۔ یہ حرف الف (ا) کھوار زبان کا پہلا حرف ہے۔ کھوار زبان میں اردو کی طرح اس الف کی دو اس کی دو اشکال مستعمل تھیں۔ لیکن کھوار اکیڈمی نے ایک اور الف کا اضافہ کیا ہے اور اسے الف ھمزہ کا نام دیا ہے اور اس الف کے لیے یونی کوڈ بھی بناءے ہیں جو اب کھوار شاعری میں بھی مستعمل ہے۔ اردو زبان کے الف مقصورہ جسے کھوار نے سادہ الف ('ا') کے نام سے اپنے اندر جگہ دی ہے اور الف ممدودہ ('آ') مد والا الف کے نام سے کھوار میں موجود ہے۔ کھوار اکیڈمی کی الف ھمزہ کی ایجاد سے قبل الف ھمزہ سے شروع ہونے والے الفاظ عام الف سے لکھے جاتے تھے اور جن کی ادایگی عام الف سے ممکن نہیں تھی اس لیے رحمت عزیز چترالی نے کھوار اکیڈمی کے لیے یہ نیا حرف ایجاد کیا۔ کھوار میں الف ھمزہ والے الفاظ موجود ہیں جیسے جھنڈأ (جھنڈا)، سنڈأ (سانڈ)، کندأ (عارضی دیوار)، ﺣﻨﺠﺄ (چراغ)، ﮐﺄ (کون)، چنڈأ (چندہ)، ڑﻨﮕﺄ (سنگ)، یہ الف صرف کھوارزبان کے ساتھ مخصوص ہے 1996سے قبل اس الف کا وجو د نہیں تھا بلکہ اس الف کی جگہ الف مقصورہ ہی استعمال ہوتا تھا لیکن جب راقم الحروف نے جب 25اپریل 1996کو کراچی میں کھوار اکیڈمی کی بنیاد رکھی تو میرے سامنے کھوار کے غلط بولے اور لکھے جانے والے حروف تھے میں نے سب سے پہلے کھوار کے ان حروف کو درست کیا اور ساتھ ساتھ ان حروف کے لیے یونی کوڈ بھی بنایا اور یونی کوڈ کنسورشیم کو کھوار کے ان مخصوص حروف کو کو یونی کوڈ میں شامل کرنے کے لیے کھوار اکیڈمی کی طرف سے اپنی سفارشات بھی ارسال کی ہیں۔

کھوار حروفِ تہجی
کھوار حروفِ تہجی

مزید ترمیم

بیرونی روابط ترمیم