کیئرلیوروک قلعہ

اسکاٹ لینڈ کا ایک قلعہ
(کیئرلیوروک کیسل سے رجوع مکرر)

کیئرلیوروک قلعہ (انگریزی: Caerlaverock Castle) اسکاٹ لینڈ کے جنوبی ساحل کی جانب ڈمفریس اور گیلووے سے 11 کلومیٹر جنوب میں واقع ایک قلعہ ہے۔ یہ قلعہ اپنی تکونی طرزِ تعمیر اور شاندار آرکیٹکچر سے اہل فن کو اپنی جانب متوجہ کیے ہوئے ہے۔ یہ قلعہ کی تعمیر تیرہویں صدی میں شروع ہوئی اور اسے میکسویل خاندان نے تعمیر کرایا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی جنگوں کے دوران انگریزوں نے اس خالی قلعے پر اس وقت قبضہ جمایا جب میکسویل خاندان نے اسے خالی کر دیا تھا۔ تیرہویں صدی سے سترہویں صدی تک مختلف شاہانِ اسکاٹ لینڈ نے اس قلعے کی تزئین و آرائش کا کام جاری رکھا۔ آج اس قلعے کو قومی ثقافتی ورثے اور ان تاریخی عمارات میں شمار کیا جاتا ہے، جنہیں دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں، کیونکہ اس کی طرزِ تعمیر دنیا بھر میں منفرد و انوکھی ہے۔[1]

کیئرلیوروک قلعہ
ڈمفریس  اسکاٹ لینڈ
کیئرلیوروک قلعہ کا فضائی منظر
متناسقات54°58′32″N 3°31′26″W / 54.9756°N 3.5240°W / 54.9756; -3.5240
مقام کی معلومات
عوام کے
لیے داخلہ
ہاں
مقام کی تاریخ
تعمیرتیرہویں صدی کے آخری عشرے میں
تعمیر بدستکلین میکسویل
منہدم1640 (جزوی انہدام)

نگار خانہ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. سلیم انور عباسی، اسکاٹ لینڈ کی دل آویز تاریخی عمارتیں، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 3 مارچ 2019ء، صفحہ 15