منفیرہ
(کیتھوڈ سے رجوع مکرر)
منفیرہ، منفی برقیرہ یا زیر برقیرہ (انگریزی: Cathode) وہ برقیرہ ہوتا ہے جس سے روایتی برقی رو (conventional current) تقطیب شدہ (polarized) برقی اختراع کو چھوڑتی ہے۔ سلیس الفاظ میں کسی بھی برقیاتی اختراع میں ایک برقی دوران کا وہ سرا ہوتا ہے کہ جو برقیے یا الیکٹران مہیا کرتا ہے۔ منفیرہ منفی برقیرہ ہوتا ہے یعنی اس پر برقی بار منفی ہوتا ہے۔