کیرول کرسٹ
کیرول لن کرسٹ، امریکی کاروباری خاتون اور فلوریڈا کی سابق خاتون اول ہیں۔ کرسٹ امریکی نمائندے اور فلوریڈا کے سابق گورنر چارلی کرسٹ کی سابقہ اہلیہ ہیں، جنھوں نے 12 دسمبر 2008ء سے 4 جنوری 2011ء تک فلوریڈا کی خاتون اول کے طور پر خدمات انجام دیں۔
کیرول کرسٹ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
فلوریڈا خاتون اول | |||||||
برسر عہدہ 12 دسمبر 2008 – 4 جنوری 2011 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 20 اکتوبر 1969ء (55 سال) روزلین |
||||||
رہائش | نیویارک شہر | ||||||
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا | ||||||
شریک حیات | چارلی کرسٹ (2008–) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جارج ٹاؤن یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | کاروباری شخصیت | ||||||
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمکیرول کرسٹ کی پیدائش روزلین، نیو یارک میں ہوئی، جو لانگ آئی لینڈ پر واقع نیو یارک شہر کا مضافاتی علاقہ ہے۔ کیرول کرسٹ، مارگریٹ اور رابرٹ اومانو کی بیٹی ہے۔ [1] رابرٹ اومانو فرانکو-امریکن نویلٹی کمپنی کے سابق صدر تھے جو ہالووین کے ملبوسات کے متعلق کاروبار کرتے تھے۔ کمپنی کی بنیاد 1910ء میں رکھی گئی تھی اور اس کی بنیاد Glendale, Queens میں تھی۔ [2] کرسٹ نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ میں ڈگری کے ساتھ میگنا کم لاؤڈ کی ڈگری بھی حاصل کی۔ [3]
کیرول کرسٹ کی ٹوڈ روم سے پہلی شادی ہوئی جس سے اس کی دو بیٹیاں ہیں۔ [4]
شادی کے نو سال بعدفروری 2017ء میں چارلی کرسٹ نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا، "میں کیرول کرسٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔" [5][6]
کیرول کرسٹ اس وقت فشر آئی لینڈ، فلوریڈا میں مقیم ہیں۔
کیریئر
ترمیم2000ء میں اپنے والد کی موت کے بعدکیرول کرسٹ نے اگلے چھ سالوں تک فرانکو-امریکن نویلیٹی چلائی۔ اس نے نعرہ "جہاں فیشن ہالووین سے ملتا ہے" تیار کیا اور کمپنی کی توجہ کو زیادہ فلٹرنگ اور اعلیٰ فیشن کے ملبوسات پر تبدیل کر دیا۔ 2006ء میں کیرول نے فرانکو-امریکن کا کنٹرول اپنی بہن مشیل اومانو پاول کے حوالے کر دیا اور جنوری2013ء میں اپنے انتظامی عہدے سے استعفا دے دیا۔ 2012 ء میں کرسٹ نے سینٹ پیٹرزبرگ، فلوریڈا میں گوڈیسی ایل ایل سی کے نام سے ہالووین کاسٹیوم کا ایک نیا کاروبار شروع کیا، جسے اس نے 2017ء کے اوائل میں فروخت کر دیا۔ [7][8]
کانگریس الیکشن کے لیے کیرول کرسٹ نے اپنے شوہر کی 2016ء کی مہم کے دوران میں قائم مقام مہم ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا اور فنڈ ریزنگ میں اہم کردار ادا کیا۔
کیرول کرسٹ اس وقت سی ایل سی گلوبل ایڈوائزرز کے بانی اور سی ای او ہیں، جو ایک انسان دوست اور کاروباری سرمایہ کاری پر مرکوز تنظیم ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "THE GOV'S FIANCEE"۔ Tampa Bay Times (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2022
- ↑ "Bloomberg – Are you a robot?"۔ www.bloomberg.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2018
- ↑ "Meet Carole Rome, the Governor's Fiancee."۔ 04 نومبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2008
- ↑ https://www.heraldtribune.com/article/LK/20080713/news/605225857/SH آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ heraldtribune.com (Error: unknown archive URL) Two very public figures figure out a private life
- ↑ "Report: Charlie Crist and wife to get divorce"۔ The News-Press (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2020
- ↑ USANews.net۔ "Carole Crist: I will always love Charlie" (بزبان ترکی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2020
- ↑ "Home page"۔ 18 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2014
- ↑ "Goddessey, L.L.C"۔ Florida Companies۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2014