کیمیائی مرکب
کیمیائی مرکب، ایک ایسے مادے کو کہا جاتا ہے کہ جو دو یا دو سے زائد کیمیائی عناصر سے ملکر بنا ہو۔ اس کو انگریزی میں chemical compound کہا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ یہ کسی مرکب میں پائے جانے والے یہ عناصر کسی بے ترتیب تناسب سے خلط نہیں ہوتے بلکہ ان میں باقاعدہ ایک کیمیائی تناسب پایا جاتا ہے اور یہ آپس میں کیمیائی رابط (chemical bond) کے ذریعہ سے جڑے ہوتے ہیں- اگرعناصر میں باقاعدہ ایک کیمیائی تناسب نہ پایا جاتا ہو، تو اس مادے کو مکسچر کہا جاتا ہے۔ مرکب سالموں کا بنا ہوتا ہے۔