کیم روز، البرٹا

کیم روز کینیڈا کے صوبے البرٹا کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جو پریری علاقے میں واقع ہے۔ یہ شہر ہائی وے نمبر 13 کے کنارے بسایا گیا تھا۔ کیم روز انتہائی خوبصورت مناظر پر مشتمل ہے۔ یہاں کی آبادی زیادہ تر عمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہے۔

جغرافیہ اور محل وقوع

ترمیم

کیم روز ایڈمنٹن سے 90 کلومیٹر دور واقع ہے۔ کیم روز ایک چھوٹا سا شہر ہے تاہم ہائی نمبر 13 کے کنارے تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ کیم روز کا علاقہ البرٹا میں ایسی جگہ واقع ہے جہاں پریری یعنی گھاس کے میدان اور بوریل جنگلات آ ملتے ہیں۔ اس جگہ کو ایسپن پارک لینڈ کی اصطلاح سے جانا جاتا ہے۔ آس پاس کے علاقے کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے یہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

آبادی

ترمیم

کیم روز کی آبادی 2008 کی مردم شماری کے مطابق 16543 افراد پر مشتمل ہے۔ پانچ بڑے نسلی گروہ سکینڈے نیوین، جرمن، انگریز، سکاٹش اور آئرش ہیں۔

تعلیم

ترمیم

کیم روز میں ایک کیتھولک اور ایک پبلک اسکول بورڈ موجود ہیں۔ ثانوی تعلیم کے لیے بھی یہاں یونیورسٹی آف البرٹا کا علاقائی کیمپس موجود ہے۔

جڑواں شہر

ترمیم

کیم روز کے کینیڈا اور دنیا بھر میں کئی جڑواں شہر موجود ہیں۔

  • کامی فرانو، جاپان
  • واروک، آسٹریلیا
  • سیگوئینے، کیوبیک، کینیڈا
  • کینٹ ولے، نووا سکوشیا، کینیڈا