کینسر کے خلاف آگاہی کا عالمی دن 4فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔

دنیا بھر میں ہرسال اندازہ 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ تعداد آئی ٹی بی اور ملیریا کی وجہ سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان میں تقریبا ہر سال تین لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ امریکی محققین نے سرطان کی 31 اقسام کا تجزیہ کیا ہے جن میں سے 9 اقسام کو موروثی کہا جا سکتا ہے جو والدین سے منتقل ہوتی ہیں۔