کیپ ماؤنز
کراچی سے کئی کلومیٹر کے فاصلے پر یہ ساحلی مقام واقع ہے۔ یہاں کسی زمانے میں سمندری جہازوں کی رہنمائی کے لیے روشنی کا مینار ہوا کرتا تھا۔ اس مقام کو کیپ ماؤنٹ بھی کہاجاتا ہے۔ تاہم یہ غلط ہے کیونکہ یہاں کوئی پہاڑی نہیں ہے۔ پر سکون مقام ہونے کی وجہ سے عموماً یہاں لوگ اپنی فمیلیز کے ہمراہ پکنک کے لیے آتے ہیں۔