سی ٹرمینس، کاربو اکسیل سے C لے کے بنایا گیا ایک اختصاری کلمہ ہے جس کو انگریزی میں C-terminus کہا جاتا ہے۔ اس سی ٹرمینس سے مراد اصل میں کسی لحمیاتی سالمے کے اس سرے یا ٹرمینس (terminus) کی ہوتی ہے جس پر اس کے انتہائی سرے والے امائنو ترشے کا آزاد carboxyl group پایا جاتا ہے اسی وجہ سے اسے COOH ٹرمینس اور carboxyl-terminus بھی کہتے ہیں۔

فائل:CN-TERMINI.PNG
سی ٹرمینس اور ن-نہایہ کا شکلی اظہار؛ دو (سرخ اور نیلا) امائنو ترشے آپس میں مل کر ایک پیپٹائڈ سالمہ تیار کرتے ہیں جس کے ایک سرے پر COOH یعنی سی ٹرمینس ہوتا ہے جبکہ دوسرے سرے پر NH2 یعنی ن-نہایہ ہوتا ہے۔ اس دوران میں الگ ہونے والے پانی کے سالمے میں دونوں امائنو ترشوں کے سالمات سے آنے والا حصہ پانی کے سالمے میں نیلے اور سرخ رنگ سے دیکھا جا سکتا ہے۔