گاہکوں سے تعلقات کی نظامت
گاہکوں سے تعلقات کی نظامت (انگریزی: Customer relationship management) ایک ایسا مطمح نظر ہے جس کے تحت کمپنیاں اپنے موجودہ اور امکانی گاہکوں سے بہتر تال میل کی کوشش کرتی ہے۔ اس کے لیے ڈیٹا کے تجزیے کے ذریعے گاہکوں کے کمپنی سے معاملتوں کی تاریخ کے تجزیے کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان گاہکوں سے روابط کو مزید تقوی بنایا جا سکے، خصوصًا گاہک چسپیدگی پر توجہ مرکوز ہو اور بالآخر خرید و فروخت میں زود روانی کا مشاہدہ ہو۔[1]
گاہکوں سے تعلقات کی نظامت کا اہم پہلو یہ ہے اس زمرے کی تمام معلومات کے ڈیٹا کو مختلف ذرائع سے جمع کیا جائے، جن میں کمپنیوں کی ویب سائٹیں، ٹیلی فون، ای میل، راست چیٹ، بازار کاری کا مواد اور حال حال سے ابھرنے والے سماجی میڈیا شامل ہیں۔[2] حالاں کہ یہ طریقۂ کار اور اس سے متصلہ نظام سہولتیں فراہم کرتے ہیں، تاہم کاروباروں کو اپنے ممکنہ گاہکوں کے بارے میں زیادہ جاننے کی پہل کرنا چاہیے اور یہ اس بارے میں سوچنا چاہیے کہ وہ گاہکوں کی ضروریات کو کس طرح مزید خوش اسلوبی رو بہ تکمیل کیا جا سکتا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Management Tools - Customer Relationship Management - Bain & Company"۔ www.bain.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2015
- ↑ Robert Shaw (1991)۔ Computer Aided Marketing & Selling۔ Butterworth Heinemann۔ ISBN 978-0-7506-1707-9