گاہکوں کی خدمت
گاہکوں کی خدمت (انگریزی: Customer service) ایک ایسی گنجائش کو کہتے ہیں جس کے تحت گاہکوں کو کسی خریداری سے قبل، دوران یا پھر بعد میں خدمت فراہم کی جاتی ہے۔ اس معاملے میں کام یابی کا دار و مدار ان ملازمین پر ہوتا ہے جو "خود کو دکان میں داخل شخص کی شخصیت سے ہم آہنگ ہونے میں کام یاب ہوتے ہیں۔"[1] گاہکوں کی خدمت جن ادارہ جات میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے، وہاں پر گاہکوں کی خدمت کے اجزاء، جیسے کہ مصنوعاتی اختراع اور نِرخ بندی (دام) کو اولیت دی جاتی ہے۔ اس طرح سے ایک ادارہ اچھی گاہکوں کی خدمت کی افادیت تسلیم کرتے ہوئے عام ادارہ جات سے زیادہ ملازمین کی تربیت پر خرچ کر سکتا ہے یا پھر ممکن ہے کہ گاہکوں سے فیڈ بیک کے لیے انٹرویو لے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Leigh Buchanan (1 مارچ 2011)۔ "A Customer Service Makeover"۔ Inc. magazine۔ 16 اکتوبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2012