گجراتی کڑھی

برفغیر کا ایک پکوان

گجراتی کڑھی گجرات کا خاص پکوان ہے [1]۔ یہ چھاچھ یا دہی (دہی) اور چنے کے آٹے سے بنی ایک مشہور و معروف گجراتی ڈش ہے۔ کڑھی گجراتی کھانوں کا ایک لازمی حصہ ہے۔ [2][3]

گجراتی کڑھی
پیالے میں گرم کڑھی
اصلی وطنہندوستان، پاکستان
درجہ حرارتگرم
بنیادی اجزائے ترکیبیدہی، بیسن
تغیراتپنجابی کڑھی، سندھی کڑھی

مقبولیت

ترمیم

گجراتی کڑھی کی مقبولیت کی وجہ سے اسے صدور کو بھی بارہا پیش کیا گیا۔ باراک اوباما کے ہندوستان کے دورے میں انھیں گجراتی کڑھی پیش کی گئی۔ کڑھی کو چینی صدر کے  احمد آباد کے سفر میں بھی گجراتی کڑھی کو کھانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ ہندوستان میں کڑھی کی مختلف قسمیں ہیں، جس کی وجہ سے گجراتی کڑھی، سندھی کڑھی، راجستھانی کڑھی، بوہری کڑھی یا یوپی کڑھی سے بالکل مختلف ہے سوائے اس کے کہ سبھی دہی پر مبنی ہیں (سوائے سندھی کڑھی کے جس میں املی کی آمیزش ہوتی ہے)۔ گجرات میں اسے کھچڑی یا ابلے ہوئے چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے [4]۔

تیاری اورترکیب

ترمیم

پنجابی کڑھی کے مقابلے میں گجراتی کڑھی ہلکی ہوتی ہے۔ دہی اور چنے کے آٹے کو چند کپ پانی میں ملا کر مائع ملیدے میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ کٹی ہوئی ہری مرچ، کٹی ادرک اور ہینگ کو درمیانی آنچ پر ایک برتن میں تل لیں۔ اس کے بعد دہی کا پیسٹ ملا کر چند منٹ کے لیے گرم کر کے ہلائیں۔ کھچڑی، نان، چپاتی یا چاول کے ساتھ گرم گرم پیش کیا جاتا ہے[5]۔عموماََ کڑھی بیسن کے پکوڑوں کے ساتھ بنائی جاتی ہے مگر گجراتی بغیر بیسن کے پکوڑوں کے تیار کی جاتی ہے۔ اسے دوپہر یا رات کے کھانے میں ابلے باسمتی چاول یا روٹی کے ساتھ تناول کیا جاتا ہے۔ اضافی ذائقے کے لیے اس میں بادام اور کاجو بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ہری مرچ ملی ادرک بھی ذائقے اور کڑھی کو خاص رنگ دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

گجراتی کڑھی اور پنجابی کڑھی

ترمیم

گجراتی کڑھی اور پنجابی کڑھی میں کافی فرق پایا جاتا ہے جس میں ایک نمایاں فرق پنجابی کڑھی میں پکوڑوں کا ہونا ہے۔ اس کے علاوہ پنجابی کڑھی کھٹے دہی سے بنتی ہے اور گاڑھی ہوتی ہے جبکہ گجراتی کڑھی پتلی اور میٹھی ہوتی ہے، کئی تراکیب میں مٹھاس اس میں بسااوقات خاص طور پر بھی شامل کی جاتی ہے۔

اجزا

ترمیم
  • دہی
  • چنے کا آٹا
  • ہینگ
  • دار چینی کا سفوف
  • سرسوں کے بیج
  • کڑھی پتی
  • دھنیا [6]

تغیرات

ترمیم
  • پنجابی کڑھی
  • سندھی کڑھی
  • راجستھانی کڑھی [7]
  • کاٹھیاواڑی کڑھی [8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "The taste of Gujarat"۔ 2015-04-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  2. "'Gujarati Kadhi'، 'Bhuna Gosht Boti' for Obama"۔ India Today۔ India Today
  3. "How to Make Gujarati Kadhi"
  4. "Express Recipe: How to make Gujarati Kadhi"۔ Indian Express
  5. "Recipe: Gujarati Kadhi"۔ Zee News۔ 2020-12-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-13
  6. "Gujarati Kadhi"۔ food.ndtv.com/۔ NDTV
  7. "Express Recipe: How to make Gujarati Kadhi"
  8. "The Kathiawadi thali, fully loaded"