گروزنی سٹی ٹاورز
گروزنی سٹی ٹاورز ( روسی: Грозный-сити) چیچنیا کے شہر گروزنی میں واقع اخمد قادروف مسجد کے قریب واقع ایک پانچ ستارہ فلک بوس ہوٹل اور کاروباری کمپلیکس ہے۔ یہ 492 فٹ (150 میٹر) اونچا ہے۔[1]
2013ء میں آتشزدگی
ترمیمگروزنی، چیچنیا، روس میں 3اپریل 2013ء کو گروزنی سٹی ٹاورز پر تعمیر بڑے گھڑیالوں میں اور 40 منزلہ عمارت ایک طرف سے آگ کے[2] شعلوں کی لپیٹ میں آگئی تھی، جو تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہی تھی۔[3] اس آتش زدگی میں کوئی بھی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ 100 سے زیادہ فائر فائٹرز اور 16 فائر انجنوں نے اس آتشب زدگی کا مقابلہ کیا۔ مقامی طور پر "اولمپس" کے نام سے جانے جانے والی اس عمارت میں 5 اسٹار لگژری ہوٹل اور ایک اپارٹمنٹ تھا جو فرانسیسی فلم اسٹار اور فرانسیسی ٹیکس جلاوطن جارارڈ ڈیپارڈیو کا تھا، جس کا اپارٹمنٹ 27 ویں منزل پر تھا۔ [4]
تاہم اس ڈھانچے کا اندرونی حصہ کافی حد تک برقرار تھا اور اسے 2015ء تک مکمل طور پر مرمت کر کے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
ڈیزائن
ترمیمآرکیٹیکچرل ڈیزائن ڈینیز سیہون بائکن [5] نے اور اسٹرکچرل ڈیزائن یکسل کونکن نے تیار کیا تھا۔ [6]
مزید دیکھیے
ترمیم- فلک بوس عمارات
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://rt.com/all-about-russia/blogs/madina-kochenova/dubai-grozny-kadyrov/
- ↑ "Fire rages 40 story skyscraper"
- ↑ "Luxury skyscraper hotel destroyed in massive blaze in Chechnya"
- ↑ "Luxury skyscraper hotel destroyed in massive blaze in Chechnya"
- ↑ "Baykan Architecture"۔ 2014-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-03
- ↑ "Konkan Engineering & Consultancy"