گریما پوڈر
گریما پوڈر (پیدائش 3 اپریل 1997) ایک ہندوستانی مشہور شیف ہیں جو اپنے اعزاز (نوجوان شیف انڈین اسکول) کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں [1]۔
گریما پوڈر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اپریل 1997ء (27 سال) کولکاتا |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | طباخ |
درستی - ترمیم |
انھوں نے ینگ شیف انڈیا اسکولز (IIHM) ایوارڈ جیتا [1]۔ اس کے علاوہ وہ ماسٹر شیف آسٹریلیا میں اپنی پسندیدہ جج (گیری میگگن) کے نام پر گیری کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔
17 سال کی عمر میں ڈاکٹر سبورنو بوس نے انھیں اعزاز سے نوازا ۔ گریما ینگ شیف اولمپیاڈ میں مشعل بردار تھیں۔
ذاتی زندگی
ترمیموہ کولکتہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ کا نام پدمسری پوڈڈر اور والد راکیش پوڈر ہیں۔ انھوں نے اپنی تعلیم کولکتہ گرلز ہائی اسکول سے حاصل کی اور کولکتہ کے سینٹ زاویرس کالج سے بیچلر کورس کیا۔[2]
کیریئر
ترمیمانھوں نے 3,000 اسکولوں اور 30,000 طالب علموں کے درمیان ینگ شیف انڈیا (IIHM) کا اعزاز جیتا اور انھیں مشرقی خطے سے پہلی حتمی امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا۔ معروف شیف سنجیو کپور اور شیف گورڈن رمسے نے ان کے کام کو بہت زیادہ سراہا انھیں کئی مشکل ٹاسک بھی دیے گئے لیکن انھوں نے اسے پورا کیا۔ ان کو 3 گھنٹے میں 10 ڈشز بنانے کا کام دیا گیا جو چیلنج تھا لیکن یہ کام انھوں نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا۔
بعد ازاں انھیں جنوری میں عالمگیریت ہندوستان درجہ بندی میں ہندوستان کی اولین 100 خواتین کامیابی حاصل کرنے والوں میں شامل کیا گیا۔ انھیں شری پرنب مکھرجی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا [3]۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "City wins teen chef crown"۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولائی 2016
- ↑ "Calcutta Girls' High School : Photo Gallery"۔ www.cghschool.org۔ 16 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولائی 2016
- ↑ "#100women achievers of india : Ms. GARIMA PODDAR"۔ 100womenindia.blogspot.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جولائی 2016