گرینڈ پریری نام شہر کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔ یہ شہر جنوبی سرے پر پیس دریا کے علاقے میں آباد ہے۔ گرینڈ پریری شہر ایڈمنٹن اور امریکی ریاست الاسکا کے شہر فیئر بینک کے درمیان سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شہر ہائی وے 43 اور رچرڈسن ہائی وے پر واقع ہے۔ ایڈمنٹن سے اس کا فاصلہ 460 کلومیٹر جبکہ الاسکا سے یہ شہر 2480 کلومیٹر دور ہے۔

معدومیت کے خطرے سے دوچار قاز کی ایک قسم جسے ٹرمپٹر سوان کہا جاتا ہے، اس شہر کا نشان ہے۔ یہ پرندہ ہر سال اس شہر سے گذر کر جنوب کو جاتا ہے اور اس کے گھونسلے بھی یہاں پائے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے اسے بعض اوقات سوان سٹی بھی کہتے ہیں۔

جغرافیہ

ترمیم

گرینڈ پریری کا شہر ایڈمنٹن سے 465 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع ہے۔ گرینڈ پریری کا شہر سطح سمندر سے 669 میٹر بلند ہے۔ اس کے شمال، مشرق اور مغرب میں فارم موجود ہیں اور جنوب میں وسیع و عریض بوریل جنگلات پائے جاتے ہیں۔ ان جنگلات میں ایسپن، تامراک، لاج پول پائن، جیک پائن اور بلیک سپروس کینیڈین راکیز کے جنوب اور شہر کے جنوب مغرب تک پھیلے ہوئے ہیں۔

یہ شہر ایسپن پارک لینڈ کے جنوبی سرے پر واقع ہے جو بوریل جنگلات اور پریری کے درمیان واقع ہے۔

موسم

ترمیم

گرینڈ پریری کا موسم شمالی کانٹی نینٹل قسم کا ہے جو البرٹا اور شمال مشرقی برٹش کولمبیا میں عام ہے۔ موسم سرما عموماً سرد ہوتا ہے تاہم معتدل وقفے بھی آتے رہتے ہیں۔ موسم گرما نسبتاً ٹھنڈا رہتا ہے تاہم رات کو درجہ حرارت کافی سرد ہو جاتا ہے۔ ایسے دن جب درجہ حرارت 30 ڈگری سے اوپر چلا جائے، بہت کم ہوتے ہیں۔ ایسا سال میں ایک دو بار ہی ہوتا ہے۔ سردیاں ہر سال مختلف ہو سکتی ہیں۔ کرسمس کے موقع پر برف کا نہ ہونا یا بہت کم ہونا یا سردیوں کا قبل از وقت شروع ہونا عام سی بات ہے۔

جنوری کا اوسط درجہ حرارت منفی 15 ڈگری رہتا ہے اور جولائی کا اوسط درجہ حرارت 15.9 رہتا ہے۔ تاہم منفی 25 ڈگری اور 34.5 ڈگری بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ گرینڈ پریری میں بارش کی سالانہ اوسط 12.5 انچ جبکہ برف کی مقدار 62 انچ سے زیادہ رہتی ہے۔ تاہم ہر سال برف کی مقدار کم و بیش ہوتی رہتی ہے۔ پہاڑوں کے نزدیک ہونے کی وجہ سے یہاں تیز ہوائیں چلتی رہتی ہیں۔ یہ ہوائیں بالخصوص بہار اور خزاں میں عام ہوتی ہیں۔ چینوک ہوائیں عام سی بات ہیں۔ گرینڈ پریری میں سالانہ اوسطاً 314 دن سورج چمکتا رہتا ہے۔

گرمیوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان باد و باراں آتے ہیں تاہم شدت اور تعداد کے لحاظ سے یہ طوفان جنوب کی نسبت کم ہوتے ہیں۔ تاہم جنوب کی طرح یہاں کبھی قحط سالی نہیں آئی۔ 8 جولائی 2004 کو یہاں گرد باد یعنی ٹارنیڈو آیا تھا تاہم یہاں گرد باد شاذ و نادر ہی آتے ہیں۔

28 اکتوبر 2006 کو 24 گھنٹوں میں یہاں کل 15 انچ برف پڑی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ تقریباً پچاس سالوں میں ایک دن کے دوران یہ برف کی سب سے زیادہ مقدار تھی۔

آبادی

ترمیم

گرینڈ پریری کی آبادی 2007 کی مردم شماری کے مطابق 50227 افراد پر مشتمل ہے۔

معیشت

ترمیم

اہم صنعتوں میں تیل اور گیس، زراعت، جنگلات اور غذائی سہولیات شامل ہیں۔

گرینڈ پریری کے آباد ہونے کے وقت زراعت یہاں کی اہم ترین صنعت تھی اور آج بھی اس کی اہمیت قائم ہے۔

جو، گندم، کینولا وغیرہ اہم فصلیں ہیں۔ مویشی بالخصوص بھینسیں بھی پالی جاتی ہیں۔ شمالی میں واقع ہونے کے باوجود یہاں زراعت کے لیے موافق موسم ہوتا ہے اور لمبے دن فصلوں کے پکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شمالی امریکا میں پیس کا علاقہ انتہائی شمالی زراعتی علاقہ ہے۔ آج بھی یہاں جنگلات کو صاف کر کے فارم بنائے جا رہے ہیں۔

اگرچہ 1950 کی دہائی سے یہاں تیل اور گیس کی تلاش جاری تھی لیکن 1970 کی دہائی میں سنجیدگی سے اس پر توجہ دی گئی۔ گیس کے ذخائر کی دریافت سے شہر میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں تاہم 1981 میں تیل کے خاتمے سے یہ سلسلہ بھی سُست ہو گیا۔

گرینڈ پریری کی معیشت میں جنگلات کو بھی اہم کردار حاصل ہے۔

گرینڈ پریری علاقے کے تقریباً اڑھائی لاکھ افراد کے لیے مرکز کا کام کرتا ہے۔ گرینڈ پریری کانامیکس نامی تجارتی راستے پر واقع ہے جو کینیڈا، امریکا اور میکسیکو کو ملاتا ہے۔

چونکہ البرٹا میں کسی قسم کا صوبائی سیلز ٹیکس نیہن اور گرینڈ پریری البرٹا اور برٹش کولمبیا کی سرحد کے پاس واقع ہے، یہاں برٹش کولمبیا سے بھاری تعداد میں افراد خریداری کرنے آتے ہیں۔ اس وجہ سے گرینڈ پریری کے تجارتی مراکز کی پارکنگ میں برٹش کولمبیا کی رجسٹریشن پلیٹوں والی گاڑیاں بکثرت دکھائی دیتی ہیں۔

بنیادی ڈھانچہ

ترمیم

فضائی

ترمیم

گرینڈ پریری کا بین الاقوامی ہوائی اڈا شہر کے مغربی سرے پر واقع ہے اور کیلگری، ایڈمنٹن، ریڈ ڈیئر اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں چلاتا ہے۔ ائیر کینیڈا جاز، ائیر کینیڈا، ویسٹ جیٹ، ائیرکو چارٹرز اور سوان برگ ائیر یہاں کام کرتی ہیں۔ حالیہ برسوں میں یہاں ہوائی جہازوں اور مسافروں کی تعداد میں انتہائی اضافہ ہوا ہے۔ ہوائی اڈے کا ٹرمینل 1981 میں بنایا گیا تھا اور اس میں 2009 میں توسیع کی گئی ہے۔

شہری عوامی ٹرانزٹ

ترمیم

شہر کا اپنا ایک چھوٹا سا عوامی استعمال کا ٹرانزٹ نظام موجود ہے۔

چارٹر بس

ترمیم

گرے ہاؤنڈ کینیڈا یہاں سے ایڈمنٹن اور دیگر شہروں کے لیے باقاعدہ بسیں چلاتی ہے۔

شاہ راہیں اور سڑکیں

ترمیم

ہائی وے نمبر 43 یہاں سے گذر کر شہر سے چند کلومیٹر دور ہائی وے نمبر 2 سے مل جاتی ہے۔

اندرونی سڑکیں

ترمیم

شہر میں سڑکوں کو نام کی بجائے نمبروں سے جانا جاتا ہے۔ تاہم چند اہم سڑکیں نام بھی رکھتی ہیں۔

تعلیم

ترمیم

گرینڈ پریری میں بنیادی اور ثانوی تعلیم کے لیے تین اسکول اور ایک کالج موجود ہیں۔