گریٹنگ کارڈ کسی کارڈ کی تصویری شکل ہے یا اعلٰی نوعیت کا کاغذ ہے جو دوستانہ یا دیگر جذبات کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حالانکہ گریٹنگ کارڈوں کو سالگرہ، عید، کرسمس اور دیگر تعطیلات کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے، انھیں شکریے یا دیگر جذبات کے اظہار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ عمومًا گریٹنگ کارڈوں کو ایک لفافےمیں بند کیا جاتا ہے، جو کئی طرز کے ہوا کرتے ہیں۔ یہ کثرت سے بنتے ہیں اور دستی طور پر بھی تیار ہوتے ہیں جو سینکڑوں بڑی اور چھوٹی کمپنیوں کی جانب سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ عام طور سے گریٹنگ کارڈوں کی قیمت کم ہوتی ہے، تاہم ایسے کارڈ مہنگے ہوتے ہیں جن پر سجاوٹ یا فنکاری کا عنصر زیادہ ہوتا ہے۔

ایک دکان میں گریٹنگ کارڈوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
کئی گریٹنگ کارڈ دیکھے جا سکتے ہیں۔
سالگرہ سے متعلق گریٹنگ کارڈوں کو یکچا کیا گیا ہے۔


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم