چترال، سوات، شمالی علاقہ جات کے ضلع غذر، افعانستان کے شیعنان، بھارت اور چین کے صوبہ سنکیانگ میں بولی جانے والی زبان کھوار میں یہ شہرہء آفاق کتاب کھوار اکیڈمی نے شائع کی ہے، اس کتاب پر ماہرانہ رائے ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے دی ہے۔ کتاب میں محمد شریف شکیب اور دیگر دانشوروں کی آراء شامل کی گیی ہیں، اس کتاب میں حمد، نعت، مناجات، دعا، غزل اور نظم کے ساتھ ساتھ کھوار مزاحیہ و طنزیہ شاعری کی کثیر تعداد شامل کی گیی ہے، چترال سے شایع ہونے والی کھوار زبان میں طنزیہ و مزاحیہ شاعری کی یہ پہلی کتاب ہے جسے وزارت تعلیم حکومت پاکستان نے 500 کی تعداد میں خریدنے کا آرڈر دیا۔ چترال کے ممتاز اہل قلم عنایت اللہ فیضی، محمد نقیب اللہ رازی، گل مراد حسرت، ناجی خان ناجی، پروفیسر اسرار الدین اور ذاکرمحمد زخمی نے اس کتاب پر سیر حاصل تبصرہ کیا ہے یہ کتاب کھوار اکیڈمی اور انجمن ترقی کھوار کے تمام دفاتر سے مل سکتی ہے اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن ترمیم و اضافے کے ساتھ عنقریب منظر عام پہ آ رہا ہے۔

گلدستہ رحمت
مصنفرحمت عزیز چترالی
موضوعطنزیہ، مزاحیہ، سنجیدہ کھوار شاعری
صنفکھوارشاعری
ناشرکھوار اکیڈمی دفتری روئے خط

کتاب سے اقتیاس

ترمیم
  • ھر ای مسلمان طلبگار مدینو
  • یومونی اسپہ بچے نوبہار مدینو
  • نبی اکرم تشریف انگیکو سوم تان
  • ڑاپھئیکا پرائے نورو سورا دربار مدینو
  • ڑوسپہ مہ ارمان مدینا کہ تاروم رے
  • خوشپہ دی کی بے سیر دیدار مدینو
  • قیصر و کسرو تخت دی ڑینگیتانی
  • دنیا تشریف آلائی سرکار مدینو
  • سور ورازنیہ لاکھیکو سوم خوشپ پاشیمان
  • مہ غیچھی گونیان ھتے شیلی شیلی بازار مدینو
  • بوپاک اوچے صفا شیر
  • ھتے گہت اوچے غبار مدینو
  • اے عزیز تان غیچھان مژی لوڑے
  • گمبوریان ساری شیلی شینی خار مدینو

اردو ترجمہ

ترمیم

جو بھی اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے اسے مدینہ جانے کی طلب رہتی ہے۔ مدینہ منورہ کے سردی کے موسم ہمارے لیے مثل نوبہار ہیں

جب نبی اکرم اس دنیا میں تشریف لائے تو اس کے نور سے مدینہ کے دربار چمکنے لگے۔

میری یہ دلی آرزو ہے کہ خواب میں بھی مدینہ منورہ کی زیارت نصیب ہواور حقیقت میں بھی مجھے مدینہ دیکھنے کی تمنا ہے

جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے تو قیصر اور کسریٰ کے مضبوط تخت ھل گئے۔

جب میں سونے کے لیے اپنا سر س رہانے پہ رکھتا ہوں اور آنکھ لگتے ہی خواب دیکھتا ہوں اور خواب میں مجھے مدینہ کے حسین اور خوبصورت بازار نظر آتے ہیں۔

مدینہ منورہ کی پاکی اور ستھرے پن کی کیا بات ہے کہ اس کے گردوغبار بھی پاک اور صاف ہیں

اے عزیز اپنے عقل کی آنکھ سے دیکھ لو کہ پھولوں سے بھی زیادہ حسین مدینہ منورہ کے کانٹے ہیں

نمونہ کلام

ترمیم
  • جسے آج اجازت دے رہا ہوں
  • سمجھو کہ پیار کی قیمت دے رہا ہوں
  • کی اس نے بے وفائی، تو کیا ہوا
  • میں تو اسے قیمت محبت دے رہا ہوں
  • جسے ضرورت ہی نہ تھی چھٹی کی
  • اسے آج میں رخصت دے رہا ہوں
  • خلوص و محبت میں گنجائش نہیں غلطی کی
  • پھر بھی اسے میں رعایت دے رہا ہوں
  • اس سے دور رہ کر رحمت عزیز
  • خود کو پھر ازیت دے رہا ہوں

منظوم اردو ترجمہ:

  • کوستے کہ ھنون اجازتو دومان
  • ہش جوشور کہ محبتوقیمتو دومان
  • آریر ھسے بے وفائی تھے کیانی بوئے
  • آوا تھے ھتوعوت محبتو قیمتو دومان
  • کوس کہ ضرورت تان نو اوشوئے چٹی
  • ھتوعوت ھنون آوا رخصتو دومان
  • خلوص اوچے محبتہ نیکی کنجائش غلطیو
  • وادی ہتوعوت آوا رعایتو دومان
  • ھتوعو ساری دودیری ھال بیتی رحمت عزیز
  • تان ژانوت وا اذیتو دومان

نوٹ: اردو زبان کا لفظ چھٹی کھوار زبان میں چٹی، گنجائش کھوار میں کنجائش میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اردو لفظ دور کھوار میں دودیری میں بدل کیا ہے(رحمت عزیز)

کھوار اکیڈمی کی دیگر کتابیں

ترمیم