گلمتوادی گوجال گلگت بلتستان کا ایک اہم گاؤں ہے۔
گلمت سابق ریاست ہنزہ کے سرمائی دار الحکومت کی حیثیت سے علاقائی انتظامی امور کا مرکز رہا ہے۔ ریاست کے خاتمے کے بعد بھی گلمت کی انتظامی مرکزیت برقرار رہی اور اسے نوزائیدہ تحصیل کا ہیڈکوارٹر قرار دیا گیا۔ گلمت وادی گوجال کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا گاؤں ہے۔ مقامی تنظیموں کی فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلمت کی آبادی 500 گھرانوں، چار ہزار افراد پرمشتمل ہے۔ گلمت کی وجہ شہرت اس کی تاریخی حیثیت ہے۔ نیز، سیاحت کے اعتبار سے بھی یہ بالائی ہنزہ کا مرکز ہے۔ گلمت میں متعدد ہوٹلیں موجود ہیں جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی مہمان نوازی کا ہنر اور سلیقہ بخوبی جانتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم