گلیو
گلیو (انگریزی: Gallio) مشہو ستوئیکی فلسفی سینکا (Seneca) کا بھائی تھا۔ اِسے 51ء یا 52ء میں اخیہ (Achaea) کا صوبیدار مقرر کیا گیا تھا۔[1] اُس وقت پولس رسول پہلی مرتبہ کرنتھس میں مقیم تھا۔ وہاں یہودیوں نے گُلیو کے سامنے اُس پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو شریعت کے برخلاف خدا کی پرستش کرنے پر راغب کرتا ہے۔ گلیو نے یہودیوں کے الزام کی پروا نہ کی اور اُسے رہا کر دیا۔[2] گلیو کو قیصر نیرو کے حکم سے 65ء میں قتل کیا گیا۔