نیرو کلاودیوس سیزر آگستس جرمانیکوس (Nero Claudius Caesar Augustus Germanicus) سلطنت روم کا شہنشاہ تھا جو پانچواں اور آخری قیصر ثابت ہوا۔ نیرو ”بھی“ حادثاتی طور پر تخت نشیں ہوا۔ یہ شہنشاہ کلاڈیوس کا بھتیجا تھا اسی نے بھتیجے کو جانشین مقرر کیا۔ نیرو 15 دسمبر 37ء کو پیدا ہوا۔ 54 سے 68ء تک روم کے سیاہ و سفید کا مالک رہا۔ مورخ فیصلہ نہیں کر پائے کہ اس کے سیاہ کارنامے زیادہ ہیں یا سفید۔ نیرو ظلم سفاکی اور بے حسی میں شہرت رکھتا تھا۔ نیرو نے اپنی ماں‘ دو بیویوں اور اپنے محسن کلاڈیس کے بیٹے کو قتل کرایا۔ 19 جولائی 64ء میں روم آگ کی لپیٹ میں آیا تھا۔ خوفناک آگ 5 دن تک بھڑکتی رہی 14 اضلاع میں سے 4 جل کر خاکستر سات بری طرح متاثر ہوئے۔ ایک روایت کے مطابق جب آگ روم کے در و دیوار کو بھسم کر رہی تھا اس وقت نیرو ایک پہاڑی پر بیٹھا بانسری بجا کر اس نظارے سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آگ اس کے حکم سے ہی لگائی گئی تھی۔ تاہم مورخ ٹیسی ٹس کے مطابق (اس واقعہ کے وقت اس کی عمر نو سال تھی)۔ جب روم شعلوں کی لپیٹ میں تھا نیرو روم میں نہیں بلکہ وہاں سے 39 میل دور اینٹیم میں تھا۔ اس نے واپسی پر ذاتی خزانے سے متاثرین کی بحالی کی کارروائیاں شروع کیں اور اپنا محل بے گھر ہونے والوں کے لیے کھول دیا۔ اس نے روم کو نئے سرے سے بسایا خوبصورت عمارتیں اور کشادہ سڑکیں تعمیر کرائیں۔ آگ لگانے کے الزام میں اس نے بے شمار عیسائیوں کو قتل کرا دیا۔ 68ء میں فوج نے بغاوت کر دی تو نیرو ملک سے بھاگ نکلا۔ سینیٹ نے نیرو کو موت کی سزا سنائی لیکن اس نے پھانسی سے قبل صرف 31 سال کی عمر میں 68ء میں خود کشی کر لی۔

نیرو
(لاطینی میں: Nero Claudius Cæsar Augustus Germanicus)،(لاطینی میں: Nero Claudius Drusus Germanicus ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (لاطینی میں: Lucius Domitius Ahenobarbus ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 15 دسمبر 37ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 جون 68ء (31 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
روم   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات استنزاف   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت قدیم روم   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد کلاودیوس   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ اگریپینا صغری [2]  ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان جولیو کلاڈیوی شاہی سلسلہ   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رومی شہنشاہ (5  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
13 اکتوبر 54  – 9 جون 68 
کلاودیوس  
گالبا  
دیگر معلومات
پیشہ شاعر ،  سیاست دان ،  فوجی افسر ،  موسیقار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان لاطینی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم