گنجی بار
گنجی بار دریائے ستلج اور دریائے بیاس کے زیریں علاقے کو کہتے ہیں جہاں یہ دریائے راوی کی طرف جاتا ہے۔ اس علاقے میں پاکستان کے شہر ،ہڑپہ،کچا کھوہ، خانیوال اور جہانیاں تک کا علاقہ ہے۔ جبکہ نیلی بار میں اوکاڑہ کا زریں علاقہ،پاکپتن اور ساہیوال کا علاقہ آتا ہے۔"بار" نئے نہری نظام کے متعارف ہونے سے پہلے پنجاب کے ان علاقوں کو کہتے ہیں جہاں گھنے جنگلات تھے یا بنجر علاقے تھے۔ ان علاقوں کی ثقافت کو باری ثقافت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے زیادہ تر علاقوں میں پنجابی زبان بولی جاتی ہے۔ ان علاقوں میں جنگلی علاقہ جات کی بہتات کی وجہ سے برساتی پانی کے جوہڑوں کے سبب سے زہریلے جانور بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔