گورداس مان کی پیدائش 4 جنوری 1957ء کو ہوئی۔ وہ ایک ہندوستانی گلوکار ، نغمہ نگار ، کوریوگرافر اور اداکار ہیں جو بنیادی طور پر پنجابی زبان کی موسیقی اور فلموں سے وابستہ ہیں۔ انھیں پنجابی موسیقی کی سب سے قابل ذکر شخصیت سمجھا جاتا ہے انھیں 1980 میں "دل دا مملا ہے" گیت سے قومی شہرت حاصل ہوئی۔ وہ اب تک 34 البمز ریکارڈ کرچکے ہیں اور 305 سے زیادہ گانے لکھ چکے ہیں۔ 2013 میں انھوں نے ویڈیو بلاگز اور میوزک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لیے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ 2015 میں انھوں نے ایم ٹی وی کوک اسٹوڈیو انڈیا میں دلجیت دوسنجھ کے ساتھ "کی بنو دنیا دا" گانے پر پرفارم کیا جو ایم ٹی وی انڈیا پر سیزن 4 قسط 5 ،16 اگست 2015 کو نشر کیا گیا تھا۔

گورداس مان
 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 جنوری 1957ء (67 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  غنائی شاعر ،  نغمہ نگار ،  پس پردہ گلوکار ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پنجابی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

گورداس مان کی پیدائش پنجاب کے شہر گِدربہاہ میں ہوئی ۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم گِدربہاہ سے حاصل کی۔ وہ بچپن سے ہی موسیقی اور نقالی سازی میں دلچسپی رکھتے تھے۔

پنجابی میں گانے کے علاوہ وہ ہندی ، بنگالی ، تامل ، ہریانوی اور راجستھانی میں بھی روانی رکھتے ہیں۔ بطور اداکار ، انھوں نے پنجابی ، ہندی اور تامل فلموں میں پرفارم کیا ہے  لیکن وہ وارث شاہ میں اپنے مرکزی کردارادا کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ذاتی زندگی

ترمیم

ان کی شادی منجیت مان سے ہوئی ہے۔  ان کے بیٹے کا نام گورک مان ہے۔20 جنوری 2007 کو ہریانہ ، کے قریب ایک گاؤں میں مان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں مان کو  چہرے ، ہاتھوں اور سینے پر معمولی چوٹیں آئیں۔ جبکہ ان کا ڈرائیور گنیش شدید زخمی ہو گیا تھا لیکن جلد  ہی وہ بھی صحت یاب ہو گیا۔ یہ ان کا دوسرا کار حادثہ تھا ۔ پہلا حادثہ 9 جنوری 2001 کو پنجاب کے روپ نگر کے نواحی گاؤں میں مان کی گاڑی اور ٹرک کے مابین تصادم تھا۔ اس حادثے میں مان کا ڈرائیور تیجپال چل بسا۔ مان نے بعد میں اعتراف کیا کہ ان کے ڈرائیور نے اس سے حادثے سے کچھ منٹ قبل  انہیںاپنی سیٹ بیلٹ پہننے کو کہا۔ مان کا خیال ہے کہ اگر وہ اپنے ڈرائیور کے مشورے کو نہ مانتے تو وہ آج اس دنیا میں نہ ہوتے۔۔ بعد میں انھوں نے اپنے ڈرائیور کے لیے ایک گیت "بیتھی سادے نہال ساوری ایکٹر گیئ" لکھا اور پیش کیا ، جو ان کا اچھا دوست بھی تھا۔