گورچانی
گورچانی ایک منظم بلوچ تمن جو ماری اور دراگل پہاڑیوں پر قابض ہے
گورچانیوں کی حدود تمام قبیلوں میں سب سے زیادہ آگے پہاڑوں میں جاتی ہیں جبکہ ان کا علاقہ کوہ سلیمان کے مشرق میں زیادہ آگے تک نہیں۔ ان کے گیارہ قبیلوں میں سے دُرکانی، شیکانی لاشاری پتانی جستکانی اور سبزانی اہم ہیں۔ آخری تین شاخیں رند ہیں۔ باقی کے قبیلے کو حیدرآباد کے راجا بھیم سین کے پوتے گورش کی اولاد بتایا جا تا ہے جسے ایک بلوچ نے پالا اور اپنے ہی قبیلہ میں بیاہا تھا۔ کہتے ہیں کہ وہ ہمایوں کے ہمراہ دہلی گیا اور واپسی پر بلوچوں کو ساتھ ملا کر پٹھان قابضین کو اپنے علاقوں سے بے دخل کیا تھا۔[1]
- ↑ ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا، صفحہ 372، ای ڈی میکلیگن، ایچ اے روز ترجمہ: یاسر جواد، ناشر بک ہوم لاہور پاکستان