گاؤری زبان کا لسانی تعلق: ہندیورپی> ہندایرانی> ہندآرہائی> شمال مغربی لسانی گروہ> داردی> کوہستانی لسانی گروہ> گاؤری

لسانی علاقہ و آبادی: • ضلع سوات اور ضلع دیر کے بعض علاقے • موجودہ تعداد: 86000 سے زائد (2016)

گاؤری زبان داردی لسانی گروہ کی کوہستانی شاخ کی ایک اہم زبان ہے جو ضلع سوات اور ضلع دیر کے بعض علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ اس زبان میں چند اسکولوں میں بچوں کو ابتدائی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔ اس زبان کی تعلیم و ترقی کے لیے مقامی اہل علم حضرات اور فورم فار لینگویج انیشیٹیوز اسلام آباد کا ادارہ کافی کوششیں کر رہا ہے۔