روپندر سنگھ گریوال المعروف گپی گریوال، ایک بھارتی اداکار، گلوکار , ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں جنھوں نے کئی پنجابی اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کے پنجابی گانوں کے البم " پھلکاری" نے کامیابی کے کئی نئے ریکارڈ بنائے۔ انھوں نے فلم "میل کرادے ربا" سے اپنی اداکاری کا آغاز 2010 میں کیا۔بعد ازاں کیری آن جٹا، لکی ڈی انلکی کہانی اور جٹ جیمز بانڈ میں اداکاری کے جلوے بکھیرے اور کامیابی کی بلندی کو چھویا۔ انھوں نے 2011 میں فلم "جننہے میرا دل لوٹیا" میں اپنی بہترین کارکردگی کے لیے "پی ٹی سی بہترین اداکار ایوارڈ"  بھی حاصل کیا۔

گپی گریوال
(پنجابی میں: ਰੁਪਿੰਦਰ ਸਿੰਘ ਗਰੇਵਾਲ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 2 جنوری 1983ء (41 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار ،  گلو کار ،  فلم ساز ،  فلم ہدایت کار ،  منظر نویس   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

موسیقی کیریئر ترمیم

2014 میں گریوال نے اپنی پہلی فلم البم "چکھ لے" ریلیز کی۔جسے  امان حیر کی طرف سے تیار کیا گیا۔اس کے علاوہ نشہ، پھلکاری، پھلکاری 2 ، بس ہٹ اور گینگسٹر شامل ہیں۔ 2012  میں ان کے گیت "انگریجی بیٹ" کو بالی ووڈ کی فلم میں بھی شامل کیا گیا ۔ انھوں نے 2014 میں سینڈویل اور برمنگھم میلہ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بے پناہ پزیرائی حاصل کی [1]۔

فلمی کیریئر ترمیم

گریوال نے پہلی پنجابی فلم 2010 " میل کرا دے ربا" میں ایک معاون کردار ادا کیا۔ اس نے اس کے بعد "جنہے میرا دل لوٹیا" میں ایک اہم کردار ادا کیا [2]۔ ان کی اگلی فلم" مرزا دا ان ٹولڈ اسٹوری" نے پہلے دن آغاز پر ہی کامیابی کے کئی ریکارڈ توڑے۔ ان کی اگلی فلم "کیری آن جٹا"  جولائی 2012 میں جاری ہوکر پنجابی فلمی صنعت کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔ 2013 میں گریوال نے ایکشن فلم سنگھ بمقابلہ کوور، مزاحیہ فلم "لکی دی ان لکی کہانی" ، "بیسٹ آف لک"  ، "بھاجی" میں اداکاری کی۔

ذاتی زندگی ترمیم

گریوال شادی شدہ اور دو بیٹے اکومکر سنگھ گریوال اور گرفاتح سنگھ گریوال کے والد ہیں۔ انھوں نے اپنے چھوٹے بیٹے گرفاتح سنگھ [3] کے نام سے ایک پروڈکشن ہاوس بھی کھولا۔ ان کے بڑے بھائی سپی گریوال آسٹریلیا میں سکونت پذیرہیں۔ گریوال نے ہوٹل مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور دہلی میں ایک ویٹر کے طور پر 6500 روپے  پربھی کام کیا ہے۔کینیڈا میں انھوں نے سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام شروع کیا اور اپن کی بیوی رونیت کور نے  سب وے میں بھی کام کیا [4]۔

فلمیں ترمیم

  • میل کرادے ربا
  • جہنے میرا دل لوٹیا
  • کیری آن جٹا
  • کیری آن جٹا 2
  • سنگھ بمقابلہ کور.
  • جٹ اور  جیمز بانڈ
  • منجی بسترے
  • بھا جی
  • لکی ڈی انلکی کہانی
  • فرار
  • کپتان
  • سیکنڈہینڈ ہسبینڈ

حوالہ جات ترمیم

  1. "Sandwell & Birmingham Mela"۔ Express & Star۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2018 
  2. Anand J، Anusha Subramanian   (13 November 2011)۔ "Punjab Takes Center Stage With Its Own Hits"۔ Business Today۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 نومبر 2018 
  3. "Gippy Grewal Family Background Pictures Wife Son Brother Father Mother Name"۔ Sekho.in۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018 
  4. "Just to earn some extra income, Gippy Grewal took in cleaner job"۔ Punjabifever.com۔ 11 August 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2018