گہرائی بم
گہرائی بم (depth charge) ایک ایسا ہتھیار ہے جو آبدوزوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اِسے پانی میں ہدف آبدوز کے قریب گرادیا جاتا ہے جہاں یہ دھماکے سے ایک طاقتور موجی جھٹکا پیدا کر کے اُس ہدف آبدوز کو نقصان پہنچاتا ہے۔ گہرائی بم کو بحری جہاز, گشتی ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر سے سمندر میں گرایا جا سکتا ہے۔
گہرائی بم پہلے جنگی عظیم اوّل کے دوران بنائے گئے تھے اور یہ اُس وقت آبدوزوں کو نشانہ بنانے کے لیے سب سے پہلا مؤثر طریقہ تھا۔ یہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں کثرت سے استعمال کیے گئے۔ سرد جنگ کے دوران بھی یہ کئی بحری افواج کے اسلحہ کا حصّہ رہے۔ گہرائی بم کی جگہ اَب زیادہ تر آبدوز شکن تارپیڈو استعمال کیے جاتے ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمٰ