گیدڑ سینگھی
گیدڑ سینگھی ایک مڑی ہوئی نرم ہڈی ہوتی ہے جس پر بال اگے ہوتے ہیں جو بھورے رنگ والے گیدڑوں کی کھوپڑی پر پراسرار طور پر اگ آتی ہے۔ یہ اکثر ایک انچ کے لگ بھگ لمبی ہوتی ہے۔
گیدڑ سینگھی کو بعض علاقوں میں "سیہعار سینگھی" بھی کہتے ہیں۔ لفظ "سینگھی" اردو یا ہندی زبان کے لفظ "سینگھ" سے ماخوذ ہے۔
جنوبی ایشیا میں لوگ اس کے بارے کچھ انوکھے تصورات رکھتے ہیں جن کے مطابق گیدڑ سینگھی ایک طلسماتی قوت ہے اور خوشقسمت لوگوں کے ہاتھ لگتی ہے۔ ان کے مطابق گیدڑ جب سو سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس کے سر پر سامنے کی طرف بالوں میں ایک بھنور سا نمودار ہو جاتا ہے جسے گیدڑ سینگھی کا نام دیا جاتا ہے جسے حاصل کرنے کے بعد سندور میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔