ڼ پشتو زبان کا مخصوص حرف ہے جس کا تلفظ اردو میں نون غنہ اور ڑ کی آواز کو ملا کر نڑ کی طرح کیا جاتا ہے۔

پنجابی زبان میں اسے ' ݨ ' سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ سندھی زبان میں اسے ڻ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔گرمکھی میں اسے' 'سے ظاہر کیا جاتاہے اور دیوناگری میں اسے 'ण' سے ظاہر کیا جاتا ہے۔